کھیل

سکردو میں منعقدہ ہاکی ٹورنامنٹ الفا نے جیت لیا

سکردو (رضاقصیر ) جشن نوروز اور یوم پاکستان کے حوالے سے منعقدہ ہاکی ٹورنامنٹ الفاء نے شاہین کلر کی ٹیم کو ایک گول کے مقابلے میں 2گول سے ہرا کر ٹرافی اپنے نام کر لیا اس ٹورنامنٹ میں 10سے زائد ہاکی ٹیموں نے شرکت کی اور یہ ٹورنامنٹ 22مارچ سے شروع ہوا اور 17اپریل کو فائنل کھیلا گیا ٹورنامنٹ کے فائنل کے مہمان خصوصی کمانڈر 62برگیڈبرگیڈئر احسان محمودتھے فائنل مقابلے کے دوران دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹوں تابڑ توڑ حملے کیا گیا فائنل میچ دیکھنے کیلئے شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور دنوں ٹیموں کو داد دیتے رہے فائنل مقابلے کے دوران پہلے ہاف کے آخری منٹ میں پہلا گول کاچو اصغر خان نے کیا اور جبکہ دوسرا ہاف شروع ہوتے ہی شاہین کلر کی جانب سے غلام نبی نے گول کر کے مقابلہ برابر کیا میچ کے آخر ی مراحل میں کاچوعارف نے فیصلہ کن گو ل کر کے اپنے ٹیم کو فتح یاب کر دیا

Hocky pix 3

اس موقع پر کمانڈر 62برگیڈبرگیڈئر احسان محمودنے فاتح ٹیم کو دس ہزار ورپے نقد انعام دی فائنل کے مین آف دی میچ کاچو عارف ،مین آف دی سیریزاجلال حیدراور عنایت عنو بہترین گول کیپر قرار پائے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button