سیاست

بریکنگ: ایم ڈبلیو ایم نے کاچو امتیاز حیدر کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا، پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ دینے پر جواب طلب

گلگت (پ ر) مجلس وحدت المسلمین میں کسی ضمیر فروش کیلئے کوئی گنجا ئش نہیں، پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے پر مجلس وحدت مسلمین کے ٹکٹ پر کامیاب ہونے والے رکن اسمبلی کاچو امتیاز حیدر کی بنیادی رکنیت ختم کردی گئی ہے۔سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کو کاچو امتیاز کی اسمبلی رکنیت ختم کرنے کیلئے باضابطہ درخواست دی جائیگی۔قائد حزب اختلاف جناب شاہ بیک ایک اصول پسند شخصیت ہیں ان کی اصول پسندی اور آخر دم تک مجلس وحدت کا ساتھ دینے پر سلام پیش کرتے ہیں اور ایسے ہی باکردار اور زبان کے پکے سیاست دان کوتاریخ یاد کرتی رہے گی۔

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کونسل کے انتخابات میں کاچو امتیاز حیدر کی پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ ڈالنے پر ان کی بنیادی رکنیت ختم کردی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ کاچو امتیاز حیدر پارٹی ٹکٹ پرسکردو حلقہ 2 سے الیکشن جیت چکے ہیں اور جماعت کے فیصلے کے خلاف وفاداری تبدیل کئے جانے پر ان کی اسمبلی رکنیت ختم کرنے کیلئے قانونی راستہ اختیار کیا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ کاچو امتیاز نے گلگت بلتستان کونسل کے انتخابات میں وفاداری تبدیل کرکے رسوائی کا سود ا کیا ہے جس کا خمیازہ انہیں بھگتنا پڑے گا۔کونسل انتخابات میں جماعت کے فیصلے کے خلاف ووٹ دینے کے بعد کوئی جواز باقی نہیں رہتا کہ وہ اسمبلی میں ایم ڈبلیو ایم کی نمائندگی کرے ایسے ضمیر فروشوں کیلئے مجلس میں کوئی جگہ نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ کاچو امتیاز کی اسمبلی رکنیت ختم کروانے کیلئے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کو باضابطہ درخواست جمع کروادی جائیگی اور عدالت سے بھی رجوع کیا جائیگا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button