تعلیم

منہاج القرآن وومن ونگ کے زیر اہتمام سرمیک ضلع سکردو میں خواتین کنونشن کا انعقاد

سکردو( سپیشل رپورٹر ) منہاج القران وومن ونگ کی جانب سے سرمیک میں خواتین کنونشن کا منعقد ہوا کنونشن میں سرمیک بھر سے خواتین کی کثیر تعدا د نے بھر پور شرکت کیں اس موقع پر چیف کوارڈنیٹر صوبائی و ایگزیکٹو ممبر گلگت بلتستان عوامی تحریک عابد حسین استوری مہمان خصوصی تھے کنونشن میں خواتین کی جانب سے علاقے میں خواتین کی مسائل کو پیش کیا گیا جن میں تعلیم ،صحت اور دیگر حقوق نسواں کے بارے میں تفصیلی گفت وشنید ہوئی خواتین نے اس موقع پر کہا کہ علاقے میں خواتین کو وہ حقوق اور آزادی حاصل نہیں ہے جس کا اسلام نے بھی انہیں حق دیا ہے اسلام نے خواتین کو جائز مقام عطا کیا ہے لیکن ہمارے معاشرے میں خواتین کے لئے وہ مقام میسر نہیں ہے جو اسلام نے عطا کیا ہے آزادی کے نام پر خواتین کی آزادی کا اسلام اجازت نہیں دیتا لیکن جائز اور اسلامی دائرے میں ضرورحقوق دیئے ہیں جن کا تصور ہمارے معاشرے میں بُرائی سمجھا جاتا ہے سرمیک کی خواتین نے کہا کہ منہاج القران عوامی تحریک کی جانب سے خواتین کو تعلیمی میدان میں آگے لانے کی کوشش نہایت احسن اقدام ہے اس موقع پر عوامی تحریک گلگت بلتستان کے چیف کوارڈنیٹر و ممبر سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی عابد حسین استوری نے کہا کہ جون میں عوامی تحریک خواتین ویلفئر کے چیف گلگت بلتستان کا دورہ کررہی ہے اور وہ جلد خواتین سے ان کے مسائل دریافت کریں گے انہوں نے کہا کہ سرمیک کی خواتین کی جانب سے کنونشن کامیاب بنانے کا کردار قابل تحسین ہے خواتین کو باروزگار بنانے کے لئے ہماری جماعت ہر فورم پر کام کرتے رہیں گے کنونشن کا مقصد خواتین کے لئے اپنے مسائل بیان کرنے کا موقع فراہم کرنا تھا منہاج القران کی جانب سے جلد کوگلگت بلتستان کے بے روزگار خواتین کو ہنر مند بنانے کا پروگرام تشکیل دیا جارہا ہے جو عنقریب جون میں ضلعی سطح پر منعقد کیا جارہا ہے جن میں تعلیم ،صحت شامل ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button