متفرق

پیسے لے کر کام نہ کرنے کا زمانہ چلاگیا، اب کوئی ترقیاتی منصوبہ ادھورا نہیں رہے گا: بشارت اللہ، چیف انجینئر تعمیرات عامہ ضلع دیامر

چلاس(شہاب الدین غوری)چیف انجئنئر محکمہ تعمیرات عامہ دیامر بشارت اللہ نے کہا ہے کہ پیسے لیکر کام نہ کر نے کا دور چلا گیا ،اب کو ئی ترقیاتی منصوبہ ادھورا نہیں رہے گا ۔چیف انجیئر کی تعیناتی کے قلیل عرصے کے دوران بیس کروڑ کے ٹینڈر ٹی ایس کرا چکا ہو ں، بہت جلد دیامر میں جگہ جگہ ترقیاتی کاموں کا آغاز ہو جائے گا ۔اپنے آفس میں صحافیوں سے بات چیت کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں کے دوران محکمہ تعمیرات عامہ نے کم وقت میں تمام نالہ جات کی سڑکیں کھول کر عوام کی مشکلات دور کیں ۔دیامر ڈویژن میں ترقیاتی عمل تیز ہو گا ۔تمام تر ٹھکیے میرٹ کی بنیاد پر دیئے جائیں گے۔انہو ں نے کہا کہ چلاس ،داریل تانگیر کی سڑکوں کیلئے 8کروڑ کی رقم سے جلد کام کا آغاز کیا جائے گا ۔سڑکوں کی مرمت اور ری کارپیٹنگ کی جائے گی ۔چلاس کے لوگوں کو پینے کے صاف پانی اور پانی کی قلت کو دور کر نے کیلئے 8انچ پائپ لائن سکیم منظور ہو چکی ہے جس سے عوام کو پانی فراہم ہو گا ۔انہوں نے کہا چلاس سو بیڈ ہسپتال کی 4سے 5کروڑ کی خطیر رقم کا کچھ اتا پتا نہیں سائیڈ پر کام نہیں ہوا مگر رقم نکالی جا چکی ہے ۔چلاس ہسپتال کیلئے نیا ٹیکنیکل پراجیکٹ ڈائریکٹر تعینات کیا جائے ۔چیف انجیئر بشارت اللہ نے کہا کہ محمکہ تعمیرات عامہ کے سٹاف کے بین الاضلاعی تبادلے پر غور کیا جا رہا ہے تاکہ ان کی کارکردگی میں بہتری آئے اور ترقیاتی عمل تیز ہو ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ تعمیرات عامہ کی کارکردگی میں بہتری کیلئے سیاسی دباو میں آئے بغیر بولڈ فیصلے کر نے ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ مستقبل جب کسی ترقیاتی منصوبے کا ٹینڈر ہو گا تو اس پر کام بھی ہو گا ،اب ٹھیکے لیکر کام نہ کر نے کا دور چلا گیا ہے ۔آئندہ جو ٹھیکدار کام کر ے گا اس کو ہی کام ملے گا ۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دیامر ڈویژن میں ترقیاتی عمل ایک بار پھر سے تیز ہو گا اور عوام کو ترقی کے ثمرات ملیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button