متفرق

شگر، کے ٹو کی طرف جانے والی سڑک کی مرمت کون کرے گا؟

شگر ( رجب علی قمر ) شگر شاہراہ کے ٹو موت کا کنواں بن گیا جگہ جگہ کھنڈرات کی وجہ سے سفر کرنا عذاب بن گیا برالدو شگر کے مکینوں کے لئے سفر کرنا پرخطر بن گیا ہے متعدد بار سڑک کی خستہ حالی سے حادثات رونما ہوچکے ہیں لیکن حکام کی جانب سے سڑک کی مرمت کے لئے کوئی اقدامات نہیں اُٹھا یا جارہا ہے۔ برالدو شگر کے عمائدین نے میڈیا کو بتایا کہ سیاحوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے لیکن شاہراہ کے ٹو موت کے کنواں کا منظر پیش کررہے ہیں اس اہم شاہراہ سے سیزن میں پانچ ہزار سے زائد لوگ روزانہ سفر کرتے ہیں لیکن سڑک کی خستہ حالی اور ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے سیاح اور علاقے کے عوام سخت بیزار ہے سیاحت اور دفاع کے لئے ریڑھ کی ہڈی حیثیت رکھنے والی سڑک کی مرمت اور میٹل نہ ہونے سے سیاحت کا شعبہ شدید متاثر ہے کے ٹو سمیت دیگر چھوٹے بڑے چوٹیاں سر کرنے بلترو گلیئشرز جانے والی ملکی و غیر ملکی سیاح اس اہم شاہراہ کی حالت زار سے سخت پریشان ہے عمائدین نے کہا کہ اس وقت سکردو شہر سے برالدو کے آخری گاؤں اسکولی کا مسافت آٹھ گھنٹے کا سفر بن چکا ہے اُنہوں نے کہا کہ سکردو سے اسکولی ویلی کا فاصلہ 104 کلومیٹر ہے سڑک کی ناگفتہ حالت کی وجہ سے آٹھ گھنٹے لگ جاتے ہیں برالدو شگر کے عوام نے صوبائی حکومت سے برالدو شاہراہ کے ٹو کو میٹل سڑک بناکر سیاحوں کے لئے آرام دہ بنانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ سیاحت کا شعبہ مزید ترقی کرسکے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button