گلگت بلتستان

مشکن استور میں زمینی تودہ گرنے سے دریا کچھ دیر کے لئے بند ہوگیا، ڈھائی سو فٹ سڑک تباہ

استور (سبخان سہیل) استور سے گلگت رولپنڈی جانے والی سڑک مشکن کے مقام پر گزشتہ شام 4بجے اچانک لینڈ سلایئڈنگ ہونے کی وجہ سے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے مکمل بلاک ہوگئی ہے۔ لینڈ سلایڈنگ اس قدر خطر ناک تھی کہ ملبہ وادی میں گرنے سے دریا استور تقریبا40منٹ تک مکمل بند رہا۔ اس دوران ایک چھوٹی سی جھیل وجود میں آگئی، جو خوش قسمتی سے ٹوٹ گیا۔ بند ٹوٹ جانے کے بعد پانی ایک ساتھ بہنے سے خوفناک سیلابی مناظر دیکھنے میں آئے۔

اطلاعات کے مطابق سلایڈنگ سے تقریبا 250فٹ کے قریب سڑک مکمل ختم ہوئی ہے سلایڈنگ کے 14 گھنٹے بعد ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ورکس استور حرکت میں آئی ہے جس کے بعد اب تک محکمہ ورکس کا عملہ کام میں مصرف ہے ۔ سلایڈنگ جس جگہ بند ہوئی ہے اس مقام پر کسی قلی اور ڈوزر کے لئے کام کرنا مشکل بتایا جار ہے۔

خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ بلاسٹنگ کئے بغیر سڑک کو کھولنے کی کوشش میں زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button