سیاست

سیاسی مخالفین علاقے کو اندھیروں میں دھکیلنا چاہتے ہیں ، ابراہیم ثنائی

گلگت (پ ر) صوبائی وزیر اطلاعات و تعلیم حاجی محمد ابراہیم ثنائی نے کہا ہے کہ سڑکوں کی بحالی کے کاموں کو مختصر عرصے میں پایہ تکمیل تک پہنچانا صوبائی حکومت کا بہت بڑا کارنامہ ہے اپنے بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ سیاسی مخالفین علاقے کو اندھیروں میں دھکیلنا چاہتے ہیں گزشتہ دنوں اسمبلی اجلاس میں میڈیکل کالج سمیت خطے کے بہتر مفاد میں لائے جانے والے بلوں پر بائیکاٹ کرکے ا پوزیشن جماعتوں نے کھل کر علاقے کی تعمیر و ترقی میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی اس سے ثابت ہوا کہ تمام سیاسی مخالفین علاقے کے مفاد میں نہیں اور نہ ہی مخلص ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی سیاسی بصیرت او ر علاقے کیلئے کئے گئے مخلصانہ اقدامات کو سراہتے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button