سیاست

گانچھے مسلم لیگ ن کا گڑھ بن چکا ہے، شیرین اختر

گانچھے(خصوصی رپورٹر) رکن قانون ساز اسمبلی شیرین اختر نے کہاہے کہ گانچھے ن لیگ کا گڑھ بن گیا ہے عوام نے مسلم لیگ ن پر اعتماد کیا ہے اور آج تین سیٹ کے بدلے میں پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی اور وفاقی قیادت نے مزید تین سیٹ دیا اس وقت قانون ساز اسمبلی میں گانچھے سے پانچ ممبران ہیں وزیر اعلی گلگت بلتستا ن حافظ حفیظ الرحمن نے گانچھے کو کونسل میں بھی نمائندگی دی حفیظ الرحمن نے قیادت میں گلگت بلتستان کا تقدیر بدل جائیں گے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں گانچھے میں ترقیاتی کاموں کا جھال بچھادیں گے مسلم لیگ ن صرف وعدہ نہیں عملی کام کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار شیرین اختر نے نومنتخب رکن جی بی کونسل سلطان علی خان کی گانچھے آمد پر استقبالیہ جلسے سے خطان میں کیا انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت آنے کے بعد گلگت بلتستان میں امن قائم ہو گیا ہے میرٹ بحال ہو ا ہے عوامی مسائل کو حل کریں گے علاقے میں سب سے پہلے امن انتہائی ضروری ہے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے اقتدار میں آتے ہی قیام امن کو یقینی بنایا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button