Uncategorized

خپلو میں پارکنگ کے ناقص انتظامات کی وجہ سے سیاحتی اور تاریخی مقامات کے ارد گرد رہائش پذیر مقامی عاجز آگئے

گانچھے ( اے آر رینگ چن )ضلع گانچھے کے ہیڈ کواٹر خپلو میں کئی تاریخی مقامات ہے اور خپلو کو اللہ نے بے پناہ حسن سے نوازئے ہیں ۔ ہر سال لاکھوں کی تعداد میں ملکی اور غیر ملکی سیاح ضلع گانچھے کے حسین مناظر کو دیکھنے آتے ہیں ۔ ان سیاحوں کی آمد خپلو والوں کے لئے باعث رحمت ہے مگر ان سیاحوں کی قیام و طعام کا مرکز فائیو سٹار ہوٹل سرینا اور سیاحوں کی کثیر تعداد میں آنے والی جگہ سات سو سالہ قدیمی تاریخی جامع مسجد چقچن میں پارکنگ کا مناسب بندوبست نہ ہونے کے سبب سیاحوں اور ساتھ ساتھ خپلو کے عوام کے لئے درد سر بن کر رہ گیا ہے ۔ راجہ قلعہ خپلو جسے اب سرینا ہوٹل بنایا گیا ہے ۔ اس ہوٹل کے باہر گرمیوں کے موسم میں سیاحوں کے علاوہ ملکی سیاسی رہنماؤں اور سرکاری آفسران کی وی آئی پی گاڑیاں ہر وقت روڑ جام کئے نظر آتے ہیں ۔ مگر افسوس کوئی پوچھنے والا نہیں ہے ۔ یہ روڑ کئی کئی گھنٹوں تک بند رہنا کوئی تعجب کی بات نہیں ۔اس طرح جامع مسجد چق چن کے حسن تعمیر و فنون اور سات سو سال قدیمی مسجد ہونے کے سبب لوکل ، ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کا مرکز بنا رہتا ہے ۔ مگر بدقسمتی سے یہاں کار پارکنگ کا کوئی انتظام سرئے سے ہی موجود نہیں ۔ خپلو کے عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان مقامات پر پارکنگ کے بندوبست کر کے آنے والے سیاحوں کو سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ خپلو کے عوام کو اس پریشانی سے نکالیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button