جرائم

دیامر پولیس نے موت کا سوداگر پکڑلیا، ایک سو ساٹھ گرام ہیروئن برآمد

چلاس(کرائم رپورٹ)دیامر پولیس کی اہم اور بروقت کاروائی ،چھاپے کے دوران ایک سو ساٹھ گرام ہیروئن برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔سٹی تھانہ چلاس کے ایس ایچ او شاہ سرور کی قیادت میں سب انسپکٹر مجیب الرحمان،اے ایس آئی عبدالغفار ،ایف سی عبدالقادر پر مشتمل ٹیم نے چلاس میں ایک گھر پر چھاپہ مارا۔اور ملزم شیر ودان ساکن گونر فارم سے ہیروئن برآمد کر کے تھانہ منتقل کر دیا۔ملزم کے خلاف ایف آئی آر 36/16 امتنائے منشیات 1979درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ڈی ایس پی امیر اللہ نے میڈیا کو بتایا کہ ملزم کی تفتیش کا عمل جاری ہے ملزم کی مدد سے اصل سرغنہ اور گینگ تک رسائی حاصل کر لیں گے اور معاشرے کو تباہ کرنے والے عناصر کو قانون کی کٹہرے میں لائیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button