صحت

ضلع کھرمنگ کے علاقے کندرک میں ہسپتال کو ایک بار پھر سے تالہ لگنے کا انکشاف، عوام رُل گئے

سکردو(انوسٹی گیشن رپورٹر،رجب علی قمر ) ضلع کھرمنگ کے علاقے کندرک کے اکلوتے ہسپتال کو ایک بار پھر تالہ لگ گیا جس کے باعث لوگوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوا ہے ہسپتال کو تالہ لگنے کے باعث اس دور جدید میں بھی پولیو کے قطرے اور ویکسین جیسے اہم ٹیکوں سے عوام محروم ہیں تفصیلات کے مطابق کئی ماہ قبل میڈیا میں مذکورہ ہسپتال کی بندش اور سرکاری عمارت کبھی مزدوروں کا ڈھیرہ ا تو کبھی مال مویشی خانہ کے طور پرلاوارث ہو کر مختلف افراد کے زیر استعمال رہنے کی خبر شائع ہونے پر ڈائریکٹر ہیلتھ نے فوری ایکشن لے کر فوری طور پر ہسپتال کا تالہ کھول دیا اور دوبارہ ہسپتال میں کا م شروع کیا اور ذائد المیعاد دوائیوں کو تلف کیا اُس کے تیسرے روز ہی ہسپتال کے عملے کا آرڈر ز منسوخ کر کے ہسپتال کو پھر تالہ لگا دیا گیا۔ ایک مہینے کے بعد چیف سیکریٹری کھر منگ آمد پر کندرک کے عوام نے اس بابت چیف سیکریٹری کو شکایت کی تو انھوں نے موقع پرDHO کھرمنگ کو سختی سے حکم دیا تھا کہ ہسپتال کا تالہ کھول کر فوری طور پر کام شروع کیا جائے تاکہ مقامی لوگوں کو صحت سے متعلق کو ئی پریشانی نہ ہو تاہم چیف سیکریٹری کے حکم پر 4 مہینے تک ہسپتال کا تالہ کھول کر کام چلتا رہا مگر بدنصیب ہسپتال جس کے مقدر میں تالہ بندی لکھی گئی ہے دوبارہ تالہ بند ہو گیا ہے اس حوالے سے ا کیندرک کے سرکردگان محمد باقر محمد اکبر غلام رضا حاجی اسماعیل اور دیگر کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چیف سیکرٹری کے واضح احکامات کے باوجود محکمہ صحت چیف سیکریٹری کے حکم کو ہوا میں اڑا دیاہے اور کچھ دن ہسپتال کو اوپن رکھنے کے بعد ایک بار پھر تالہ لگا دیا ہے جس کے باعث عوام کے مشکلات مین مزید اضافہ ہوا ہے اگر ہسپتال کو فوراً دوبارہ فعال نہ کیا گیا تو عوام پر امن احتجاج اور دھرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں اورپولیومہم سے بائیکاٹ کا بھی اعلان کرنے سے دریغ نہیں کریں گے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button