سیاست

نومنتخب رکن کونسل سلطان علی خان کا آبائی علاقے میں پرتپاک استقبال

گانچھے ( محمد علی عالم ) نو منتخب رکن جی بی کونسل سلطان علی خان سب ڈویژن مشہ بروم پہنچنے پر پرتباک استقبال کیا گیا ریلی کی شکل میں تھگس پہنچا تو عوام نے پھولوں کے ہار پہنائے اور نعروں کی گونج میں جلسہ گاہ تک لے گیا جہاں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سلطان علی خان نے کہاکہ عوام سیاست اپنی ذات کے لئے نہیں بلکہ عوام کے لئے کرتے ہیں ہم نے کبھی روایتی سیاست نہیں کیا اقتدار ہو یا نہ ہو ہم ہمیشہ عوام کے درمیان رہا اور ہر ہمیں عوام میں رہنے کا اعزاز ہے انہوں نے کہا کہ بیس سال مشہ بروم میں حکمرانی والوں نے علاقے کے لئے کچھ کیا کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا تعلیمی میدان جان بوجھ کر پیچھے رکھا مگر اس لئے عوام نے ن لیگ پر اعتماد کر کے کامیاب کروایا علاقے میں ترقیاتی کام ہو گا عوامی مسائل حل ہوجائیں گے انہوں نے کہ میں لیگی کارکنوں کو سلام پیش کرتا ہو ں کہ جنہوں نے پچھلے بیس سالوں میں ہر مشکل دور کو برداشت کیا سختیاں برداشت کی اب وقت آگیا ہے ان ورکرز کا کام ترجہی بنیادوں پر کریں گے ورکرز کسی بھی سیاسی جماعت کا اساسہ ہوتا ہے مشہ بروم کے عوام نے بیس سالہ حکمرانی کو ختم کر کے ن لیگ کو کامیاب کیا تھگس کے عوام نے ہر مشکل وقت میں میرا ساتھ دیا انہوں نے کہا کہ میں وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کا خصوصی طور پر مشکور ہوں جنہوں نے گانچھے کو جی بی کونسل میں نمائندگی دی اور مجھ پر اعتماد کیا وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے پیسوں کی سیاست کو ختم کر کے گلگت بلتستان میں ایک نئی مثال قائم کی سیاسی بحران کو خوش اسلوبی کے ساتھ حل کیا ہماری جہاں سے ختم ہو جاتی ہے وہاں سے حفیظ الرحمن کا سوچ شروع ہو جاتاہے ہمارے لئے خوش قسمتی کی بات ہے کہ ہمیں حفیظ الرحمن جیسا لیڈر ملا ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رکن قانون ساز اسمبلی شیرین اختر نے کہا کہ گانچھے کو جی بی کونسل میں نمائندگی دینے پر قائد عوام میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کا شکریہ ادا کرتے ہیں ہر قسم کے مخالفت کے باوجود گانچھے کو سیٹ دیا سلطان علی خان کو انکی 25سالہ سیاسی خدمت کی بدلے میں یہ سیٹ ملا ہے گانچھے میں پانچ ممبران تھے ان کو ساتھ لے کر چلانے کے لئے کپتان کی ضرورت تھا جو ہمیں آج سلطان علی خان کی شکل میں ملا ہے جلسے سے ن لیگ مشہ بروم کے صدر محمد حسین ہوشے ، ضلعی جنرل سیکرٹر ی سخاوت علی اور دیگر نے بھی خطاب کیا

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button