سیاست

تحریک انصاف میں شامل ہونے شخص کو ڈیڑھ سال قبل پارٹی سے بدعنوانی اور گاڑی چھیننے کے الزام میں نکال دیا گیا تھا، مسلم لیگ کی وضاحت

گلگت (پ ر) پاکستان مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے صوبائی سیکریٹریٹ سے جاری ایک وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ دنوں پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کرنے والے عابد اقبال نامی شخص کا مسلم لیگ ن سے کوئی تعلق نہیں تھا انہیں بدعنوانی ، گاڑیاں چھیننے کے مکروہ دھندے میں پائے جانے پر ڈیڑھ سال قبل پارٹی سے انہیں فارغ کردیا گیا تھا انہوں نے حالیہ قانون ساز اسمبلی کے الیکشن میں چلاس حلقہ نمبر2سے ایم کیو ایم کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لیا تھا اور بری طرح شکست ملی تھی ، شکست خوردہ شخص مسلم لیگ ن کے نام کو استعمال کرنے سے باز رہے بصورت دیگر عابد اقبال نامی شخص کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جرائم پیشہ اور عوام کی طرف سے مسترد شدہ چند افراد کی شمولیت پر تحریک انصاف مسلم لیگ ن سے ان کا تعلق جوڑنے کی کوشش نہ کرے ہم اپنے کارکنوں اور قائدین کو اچھی طرح جانتے بھی ہے اور ان کا احترام بھی کرتے ہیں جرائم پیشہ افراد کیلئے پی ٹی آئی میں جگہ مل سکتی ہے لیکن مسلم لیگ ن میں ایسے افراد کیلئے کوئی گنجائش نہیں ہے آئندہ ایسے ہتھکنڈوں کے ذریعے مسلم لیگ ن کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا اور قانونی چارہ جوئی کا حق بھی محفوظ رکھتے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button