متفرق

فنی خرابی کی وجہ سے سکردو اور گردونواح میں بجلی بحران سنگین ہوگیا، آدھے سے زیادہ شہر اندھیرے میں ڈوب گیا

سکردو ( چیف رپورٹر ) واپڈا پاور ہاوس میں فنی خرابی کے باعث سکردو شہراور گردو نواح میں بجلی بحران سنگین ہو گیا اور نصف سے زیادہ حصہ اندھیرے میں ڈوب گیا جس کے باعث معمولات زندگی درہم برہم ہو کر رہ گئے اور لوگوں کو سنگین مشکلات کا سامنا کرنا پڑا بار بار پاور ہاوس خراب ہونے پر شہری سراپا احتجاج بن گئے اور انہوں نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہاکہ حکومت بجلی بحران پر قابو پاکر عوام کی مشکلات دور کرنے میں ناکام ہو گئی ہے ایک طرف حکومت کہتی ہے کہ سکردو میں ایک گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ نہیں ہے دوسری جانب پچھلے کئی گھنٹوں سے شہراندھرے میں ڈوبا ہو اہے اور واپڈاحکام پاور ہاوس میں فنی خرابی کا بہانہ بنا کر بری الزمہ ہونے کی کوشش کر رہے ہیں دوسری جانب سینئر صوبائی وزیر حاجی اکبر تابان نے سکردو شہر میں بجلی بحران اور پاور ہاوس میں فنی خرابی کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو مشین فوری ٹھیک کر کے شہرا مضافاتی علاقوں میں بجلی بحال کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button