متفرق

الیکشن شیڈول کے اعلان کے بعد گورنر، وزیر اعلی اور دیگر وزرا کے دورہ ہنزہ پر الیکشن کمیشن کی خاموشی سوالیہ نشان ہے، سعدیہ دانش

گلگت ( خبر نگار خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی سیکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے کہا ہے کہ الیکشن شیڈول کے اعلان کے بعد گورنر اور وزیراعلیٰ کا ہنزہ دورے پر چیف الیکشن کمشنر کی خاموشی سوالیہ نشان ہے، مسلم لیگ ن کی قیادت نے الیکشن کے بہانے سے ہی سہی غریب عوام کو بارشوں اور سیلابوں کا ریلیف پہنچادے گی کیوں کہ انہوں نے اس الیکشن کمپیئن کے لئے ہی ریلیف کا سامان سٹور کرکے رکھا ہوا تھا۔انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف کا سامان دیکر خریدا نہیں جاسکتا ہے اور اس ریلیف کے سامان سے ن لیگ کو کبھی ووٹ نہیں ملنے والا ہے کیوں کہ ہنزہ کے عوام 99فیصد تعلیم یافتہ اور باشعور ہیں اور وہ جانتے ووٹ کا اصل حق دار کون ہے ۔سعدیہ دانش نے ان خیالات کا اظہار بدھ کے روز اپنے ایک اخباری بیان دیتے ہوئے کیا ۔انہو ں نے کہا ن لیگ کا پری پول ریگینگ کرنے وتیرہ رہاہے اور انہوں نے پاکستان کے جنرل الیکشنز اور بالخصوص گلگت بلتستان کے جنرل الیکشن میں انہوں نے اسی طرح سے ہی اقتدار حاصل کی تھی،اسی طر ح وہ اس بار ہنزہ کے ضمنی الیکشن میں بھی اپنے سابقہ طریقوں کو اپنا نا چاہتے ہیں جسمیں الیکشن کمشنر گلگت بلتستان بھی ملوث ہے اور اس وجہ سے انہوں نے بھی چپ ساد لی ہے ۔انہوں نے برجیس طاہر اور آصف کرمانی سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمشال ، چپورسن ، مسگر ،سرگاہ اور تمام دورافتادہ علاقوں کا دورہ کرکے امدادی سامان پہنچائیں اورریلیف کا سامان الیکشن کمپیئن کے لئے استعمال نہیں ہونے دیا جائے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button