ماحول

لمسہ اور کوتھنگ شگر میں جنگلی بھیڑیوں نے مویشیوں پر حملے شروع کردئیے ہیں

شگر(عابد شگری)شگر لمسہ میں جنگلی بھیڑیوں کے پالتو مویشیوں پر حملہ بڑھ گیا ۔اب تک کئی مویشیاں ان خونخوار درندوں کی خوراک بن چکے ہیں جن میں قیمتی گائے اور بکریاں شامل ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لمسہ اور کوتھنگ سے تعلق رکھنے والے لوگوں کا کہنا تھا کہ گذشتہ کئی ماہ سے جربہ ژھو کے حدود میں جنگلی بھیڑیا ان کے مویشیوں پر مسلسل حملہ آور ہورہے ہیں۔ اب تک کئی قیمتی مویشیاں ان بھیڑیوں کی خوراک کا حصہ بن چکا ہے جب کہ کئی جانور زخمی حالت میں ملا ہے۔جس کی وجہ سے مقامی آبادی کو سخت نقصانات کا سامنا ہونے کیساتھ خوف و ہراس میں مبتلاء ہیں۔ کہی یہ جانور آبادی میں انسانوں پر حملہ نہ کردیں۔ان لوگوں نے محکمہ جنگلی حیات کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان کے مویشیوں کی ہلاکت سے ہونے والے نقصانات کا ازالہ کریں اور بھیڑیوں کو آبدی سے دور بھگانے کیلئے اقدامات کریں ورنہ مقامی آبادی خود ہتھیار لیکر ان خونخوار جانوروں کو ختم کریں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button