متفرق

آغا خان پلاننگ اینڈ بلڈنگ سروسز کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر نواب علیخان کی وزیر تعمیرات ڈاکٹر اقبال سے ملاقات

گلگت ( فرمان کریم)صوبائی وزیر تعمیرات ڈاکٹر محمد اقبال سے سی ای او آغا خان پلاننگ اینڈ بلڈنگ پاکستان نواب خان کی قیادت میں وفد نے ملاقات کیا۔ وفد نے صوبائی وزیر تعمیرات کو گلگت بلتستان میں صاف پانی کے منصوبوں کے متعلق بریفنگ دی۔ وفد نے کہا کہ گلگت بلتستان میں آغا خان پلاننگ اینڈ بلڈنگ گلگت بلتستان میں صاف پانی اور سیوریج کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے حکمت عملی تیار کر رہی ہے۔ اور عوام کے تعاون سے اب تک آغا خان پلاننگ اینڈ بلڈنگ کے ذیلی ادارے واسپ کے تعاون سے 52گاوں میں صاف پانی کے فراہمی جارہی ہے۔ عوام کو صاف پانی کے حصول کے لئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ واسپ صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر عوام کو صاف پانی فراہم کرنے کے خواہاں ہے اور امید کرتے ہیں کہ صوبائی حکومت آغاخان پلاننگ اینڈ بلڈنگ کے ساتھ تعاون کر یگی۔ صوبائی وزیر تعمیرات نے وفد کو یقین دلایا کہ صوبائی حکومت پرائیویٹ اداروں کے ساتھ مل کر گلگت بلتستان میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھائیں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سے بات کر کے گلگت بلتستان میں صاف پانی کی فراہمی کے لئے پرائیویٹ فعال اداروں کے ساتھ ہمیشہ تعاون کر ئیگا۔ صوبائی وزیر تعمیرات میں گلگت بلتستان میں آغاخان پلاننگ اینڈ بلڈنگ کے کاوشوں کو سرہاہتے ہوئے کہا کہ اے کے پی بی پاکستان کمیونٹی کے اشتراک سے گلگت بلتستان میں ترقیاتی کام قابل ستائش ہے۔ کمیونٹی کو اپنے منصوبوں میں شامل کرنے سے کاموں میں شفایت پیدا ہو تی ہے۔ جبکہ سرکاری اداورں میں ٹھیکیداروں کے اشتراک سے منصوبے تعطل کا شکار ہو جاتے ہیں۔ صوبائی وزیر تعمیرات نے آغاخان پلاننگ اینڈ بلڈنگ کے سی ای او کو ہر ممکن تعاون کی یقینی دہانی کرائی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button