سیاست

ضمنی انتخابات میں بابا جان کے ساتھ زیادتی کی بھر پور مذمت کرتے ہیں، تحریک انصاف کے رہنماوں کا اجتماعی بیان

گلگت(خبرنگارخصوصی) تحریک انساف گلگت بلتستان کے آرگنائزر راجا جلال حسین مقپون،ڈپٹی آرگنائزر فتح اللہ خان اورسیکرٹری اطلاعات تقی اخونذادہ نے کہا ہے کہ ہنزہ کے ضمنی انتخابات میں بابا جان کے ساتھ ناانصافی کی گئی جس کی ہم بھرپورمذمت کرتے ہیں۔کے پی این سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلاف اپنی جگہ مگر ہر سیاسی ورکر کو انتخابات میں حصہ لینے کا مکمل حق حاصل ہونا چاہئے باباجان انہی الزامات پر جیل میں تھے جب انہوں نے 2015کے عام انتخابات میں حصہ لیا اور اس وقت ان کو اہل قرار دیا گیا مگر ضمنی الیکشن میں بینک کے نادہندہ افراد کو اہل اور ایک سیاسی ورکرکو نااہل قرار دینا سمجھ سے بالاتر ہے۔انہوں نے کہا کہ ہنزہ ضمنی الیکشن کے شیڈول کے بعد حکومت کی دوڑیں لگ گئی ہیں اور ہنزہ کے مختلف علاقوں کا دورہ کر کے الیکشن پراسس کا مذاق اٹھایا جا رہا ہے حالانکہ گزشتہ ایک سال سے صوبے میں مسلم لیگ(ن) کی حکومت قائم ہے مگر تب ان کو ہنزہ کے عوام یاد نہیں آئے اب جبکہ الیکشن کا اعلان ہوا ہے تو صوبائی حکومت ہنزہ کے عوام کو خریدنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے ہنزہ کے عوام باشعور ہے اور وہ ان کو اچھی طرح جانتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کروائے اور حکومتی مشنری کو ضمنی انتخابات میں استعمال ہونے سے روکیں اس حوالے سے تحریک انصاف الیکشن کمیشن سے باقاعدہ درخواست بھی کرے گی اور ثبوت بھی فراہم کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم ہنزہ کے عوام کو بتائیں گے کہ جس حکومت نے ایک سال تک ان کا حال تک نہیں پوچھا اور ایک سال تک انہیں ہنزہ کااندھیرا نظر نہیں آیا اس حکومت کے نامزد کردہ امیدوار کو عبرت ناک شکست سے دوچار کریں تاکہ ان کو عبرت حاصل ہو۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی صوبائی حکومت کے ایک سال کے دوران گلگت بلتستان کے عوام کی زندگیاں ابتر ہو گئی ہیں صوبائی دارالحکومت میں عوام آٹا کے لیے ترس رہے ہیں بجلی کے ساتھ عوام کو پینے کے لیے پانی تک میسر نہیں اقرباپروری عروج پر ہے سرکاری نوکریاں ورکروں اور ہمدردوں میں بانٹی جا رہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے تمام اہم ایشوز پر صوبائی حکومت بے بس نظر آتی ہے اقتصادہ راہداری منصوبے میں گلگت بلتستان کے عوام کی اصل معنوں میں نمائندگی نہیں کی گئی اور نہ ہی یہ لوگ آئینی حیثیت کے تعین کے حوالے سے مخلص ہے گلگت سکردو روڑ پر بار بار عوام سے جھوٹ بولا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف عوام سیاست پر یقین رکھتی ہے اور جب تک عام آدمی کو انصاف نہیں ملتا ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button