سیاست

پاکستان تحریک انصاف نے ذیلی تنظیموں کی صوبائی سطح پر تنظیم سازی کا فیصلہ کر لیا

گلگت(خبرنگارخصوصی) تحریک انصاف گلگت بلتستان نے پارٹی کی ذیلی تنظیموں انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن،انصاف ٹائیگرز اور انصاف یوتھ ونگ کی صوبائی سطح پر تنظیم سازی کا فیصلہ کر لیا ۔ہفتہ کے روز تحریک انصاف گلگت بلتستان کے آرگنائزر اجا جلال حسین مقپون کی زیر صدارت گلگت ڈویژن اور دیامر ڈویژن کے پارٹی عہدیداروں کا اجلاس صوبائی سیکرٹریٹ گلگت میں ہوا جس میں ڈپٹی آرگنائزر گلگت بلتستان فتح اللہ خان اور صوبائی سیکرٹریاطلاعات تقی اخونذادہ بھی موجود تھے۔

اجلاس میں صوبائی آرگنائزر نے پارٹی چیئرمین عمران خان کی طرف سے پارٹی کی ذیلی تنظیموں کو بحال کرنے کے اعلان کے بعد گلگت بلتستان میں بھی تمام ذیلی تنظیموں کی فوری تنظیم سازی کا فیصلہ کیا گیا اور آئندہ چند روز میں تنظیم سازی مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ گلگت ڈویژن اور دیامر ڈویژن کے پارٹی عہدیداروں کو ہدایات دی گئی کہ وہ فوری طور پر تحصیل سطح پر پارٹی کی تنظیم سازی مکمل کرے اور پھر یونین سطح پر تنظیم سازی کو یقینی بنائیں۔پارٹی کے ضلعی رہنماؤں نے اپنی کارکردگی اور پارٹی کی تنظیم سازی کے حوالے سے صوبائی قیادت کو آگاہ کیا ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رمضان المبارک کے بعد صوبائی قیادت تمام اضلاع کا دورہ کرے گی اور پارٹی کے نومنتخب عہدیداروں کو نوٹیفیکیشن دیا جائے گا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے راجا جلال نے کہا کہ پارٹی رہنما اپنے اپنے اضلاع میں پارٹی کی بہتری اور مضبوطی کے لیے اپنی رائے دیں تاکہ درست فیصلے کئے جا سکے۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو مستقبل تحریک انصاف سے جڑا ہے اور ہنزہ کے ضمنی الیکشن اور بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ(ن) کو شکست دیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button