جگلوٹ سکردو روڑ پر ایک سال میں شروع ہوجائے گا،  سلطان علی خان رکن گلگت  بلتستان کونسل کی یقین دہانی

جگلوٹ سکردو روڑ پر ایک سال میں شروع ہوجائے گا، سلطان علی خان رکن گلگت بلتستان کونسل کی یقین دہانی

2 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

گانچھے( محمد علی عالم)  نو منتخب رکن گلگت بلتستان کونسل سلطان علی خان نے کہا ہے کہ جگلوٹ سکردو پر ایک سال کے اندر کام شروع ہو گا یہ روڈ بلتستان ریجن کی معاشیات میں ریڑھ کی حیثیت رکھتا ہے مخالفین اس کو سیاسی ایشو بنا رہا ہے جو لوگ آج بیانات دے رہے ہیں ان کے اپنے پانچ سالہ دور میں کام شروع کیوں نہیں کیا ؟ قائد عوام میاں محمد نواز شریف کا گلگت بلتستان سے خصوصی دلچسپی ہے انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں ہماری حکومت آنے کے بعد میرٹ بحال اورکرپشن کا خاتمہ کیا سابقہ دور حکومت میں رشوت عام اور نوکریاں کوفروخت کیا پیپلز پارٹی کے حکومت نے کرپشن کر کے اداروں کو تباہ کیا انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں حقدار کو حق ملے گا نوکریاں میرٹ پر دیں گے روز گار کے مواقع پیدا کریں گے پارٹی کارکنوں کے جائز مسائل حل ہونگے کارکنوں کے ساتھ زیادتی ہر گز برداشت نہیں کرینگے ۔ کیونکہ پارٹی کارکنوں نے سابقہ دور حکومت میں ہر مشکل حالات کا مقابلہ کر کے پارٹی کو زندہ رکھا اور پارٹی کو فعال کرنے کے لئے کا م کیا وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی بہتر حکمت عملی کے باعث آج گلگت بلتستان ترقی کے راہ پر گامزن ہے ۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔