متفرق

وزیر اعظم نواز شریف کا مئی کے وسط میں گلگت بلتستان کا دورہ متوقع

گلگت ( سٹاف رپورٹر) وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کا مئی کے وسط تک گلگت بلتستان کا دورہ متوقع ہے۔ باخبرذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان16مئی کو گلگت بلتستان کا دورہ کرینگے۔ اس دورے کے موقع پر وزیراعظم پاکستان گلگت بلتستان کونسل کی تقریبِ حلف برداری میں بھی شرکت کرینگے اور مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان کے ہنماوں سے ملاقات کرکے خطے میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ بھی لیں گے۔

وفاق میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت بننے کے بعد وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کا یہ تیسرا دورہ ہو گا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button