سیاست

عوامی ایکشن کمیٹی کے وفد کی سپیکر قانون ساز اسمبلی سے ملاقات، چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا گیا

گلگت ( پ ر) عوامی ایکشن کمیٹی کے چیئر مین مو لانا سلطان رئیس کی سر برا ہی میں کمیٹی کے ممبران کا سپیکر قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان فدا محمد ناشاد سے ملاقات ۔ ملا قات میں عوامی ایکشن کمیٹی نے عوامی ایکشن کمیٹی کے چارٹر آف ڈیماند پیش کیا اور مولانا سلطان رئیس نے کہا کہ اس وقت جی بی کا ہر فرد اس بات کو تسلیم کر تا ہے کہ جی بی متنا زعہ ہے اور عالمی قوانین کے مطابق متنا زعہ خطے میں کسی بھی قسم کا ٹیکس لا گو نہیں ہوتا ہے اگر ٹیکس لا گو کیا گیا تو یہ عالمی قوانین کے خلاف ورزی وگی ساتھ ہی سی پیک میں تاحا ل جی بی کے عوام کو اعتماد میں نہیں لیا گیا ہے اور اس طر ح یہ منصو بہ کھٹا ئی میں پڑ سکتا ہے حکومت کو جی بی کے عوام کو اپنے اعتماد میں لیتے ہو ئے سی پیک میں تمام صوبوں سے زیادہ حصہ لینا اور عوام کو سہولیات فراہم کر نا ہے جو کہ جی بی کے عوام کا حق ہے ساتھ ہی دیا مر بھا شہ ڈیم کی سو فیصد را ئیلٹی جی بی کا حق ہے کیونکہ اس منصو بے سے جی بی متاثر ہو گا اور پاکستان کو جی بی کے عوام قر با نی دیکر ترقی کے راہ پہ گامزن کر رہے ہیں تو حکومت پاکستان بھی جی بی کے عوام کا استحصال نہ کر ے اور اس منصو بے کا سو فیصد را ئیلٹی کا حق جی بی کا ہے جو کہ ہمارا مطالبہ ہے ۔ سپیکر فدا محمد ناشاد نے کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کے جی بی کے لیئے خدمات نا قابل فرا موش ہیں اور اس طر ح کے بھا ئی چا رگی کی وجہ سے ہی جی بی تر قی کر ے گا ہم عوامی ایکشن کمیٹی کے چارٹر آف ڈیمانڈ پہ عمل در آمد کے لیئے ہر ممکن اقدامات اٹھا ئینگے تا کہ جی بی کے عوام کو ان کا حق مل سکے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button