سیاست

نومنتخب رکن گلگت بلتستان کونسل ارمان شاہ نے بھی پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کر لیا

گلگت(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صدر امجد حسین ایڈوکیٹ کی جانب سے جھوٹ پر مبنی من گھڑت اور بے بنیاد الزام تراشی پر رکن گلگت بلتستان کونسل ارمان شاہ نے ہر جانے کا دعویٰ اور قانونی کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اس حوالے سے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے رکن گلگت بلتستان کونسل پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء ارمان شاہ نے کہ گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات میں پارٹی ٹکٹ کی فراہمی خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر کی گئی ہے اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستا ن کی کوششوں سے شو آف ہینڈ کے ذریعے انتخابی عمل کی تکمیل نے بہت سارے چہروں کو بے نقاب کر دیا ہے۔مجھے پاکستان مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت نے گلگت بلتستان کونسل کے لئے میرٹ پر ٹکٹ دیا اور اللہ تعالیٰ کی مہربانی اور وزیر اعظم پاکستان قائد میاں محمد نواز شریف اور صوبائی قیادت کے اعتماد سے گلگت بلتستان کونسل کا رکن منتخب ہو چکا ہوں لیکن پیپلز پارٹی کی صوبائی قیادت کو میرٹ کی بنیاد پر کئے گئے فیصلہ ہضم نہیں ہو رہے اور من گھڑت ،جھوٹے،بے بنیاد اور ناقص سوچ کے عکاسی پر مبنی بیانات کے ذریعے اپنی سیاسی دکان چمکانے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے اور میری شہرت،سیاسی ،سماجی اور کاروباری ساکھ کو نقصان پہنچانے کی سازش کی جا ہی ہے۔

امجد حسین ایڈوکیٹ کے من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی بے بنیاد الزام پر میں اپنے قانونی ماہرین سے مشاورت کی ہے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے اور ابتدائی طور پر امجد حسین ایڈوکیٹ کو ہرجانے کا نوٹس بھیجا جائے گا اگر 10دنوں کے اندر انہوں نے اپنے بیان کی تردید کرتے ہوئے معافی نہ مانگی تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button