عوامی مسائل

سیاست کے کچے کھلاڑیوں کو تربیت کی ضرورت پڑی تو وقت نکال سکتے ہیں، حاجی اکبر تابان سینئر وزیر

گلگت ( پ ر)گلگت بلتستان کے سینئر وزیر حاجی محمد اکبر تابا ن نے اپنے ایک بیا ن میں کہا ہے کہ سیاست بچوں کا کھیل نہیں ،سیاست کے کچے کھلاڑیوں کو تر بیت کی جب بھی ضرورت پڑی تو وقت نکا ل سکتے ہیں ، سیاست کو مزاق نہ بنا یا جائے، صو با ئی وزیر نے مزید کہا کہ بغیر سو چے سمجھے اوٹ پٹا نگ اور بے بنیاد الزا ما ت باشعور سیا ستدانوں کا کا م نہیں ، ہما را ضمیر مطمئن ہیں ، عوامی خد مت کو اپنا شعار سمجھتے ہیں ،گلگت بلتستان کے عوام دوسرے صوبو ں کے عوام سے زیاد ہ باشعور ہیں یہا ں ٹیلنٹ کی کو ئی کمی نہیں آ نے وا لے وقتوں میں تر قی کے ثمرات عوام تک براہ راست پہنچیں گے ، انہوں نے مزید کہا ہے کہ میگا پرا جیکٹس کے مکمل سے علاقہ مزید خو شحال ہو گا ، ہما را مقصد عوام کی خد مت اور معیار زندگی کی بہتری ہے صو با ئی حکو مت روزانہ کی بنیاد پر جاری منصوبوں کی ما نیٹرنگ کررہی ہے اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الر حمن جاری تمام منصو بوں کی نگرانی کررہے ہیں ،جز ا سزا کی پا لیسی کو اپنا یا جارہا ہے ، منصو بو ں میں کا م چوری اور سست روی کیخلا ف سخت ایکشن لیا جا ئیگا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button