سیاست

پیراشوٹ امیدوار کو ٹکٹ دے کردیرینہ خدمات والے کارکنوں کو مایوس کردیاگیا، پارٹی کا جنازہ نکال دیا گیا، امین شیررہنمامسلم لیگ ن

گلگت(نعیم انور) ہنزہ ضمنی الیکشن میں ٹکٹ پارٹی کے دیرینہ رہنماء امین شیر کو نہ دینے پر دلبرداشتہ ہو گئے ،48گھنٹے میں پارٹی سے استعفیٰ دینے اور آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑنے یا کسی امیدوار کی حمایت کا اعلان متوقع ،

میڈیا سے خصوصی بات کرتے ہوئے امین شیر کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی ساری زندگی مسلم لیگ کیلئے واقف کی، مشکل حالات میں پارٹی کے جھنڈے کو تھامے رکھا ،زندگی میں کبھی بھی پارٹی کے ساتھ بے وفائی نہیں کی ۔شہید سیف الرحمن کی حمایت کرنے سے لیکر حفیظ الرحمن کو وزیر اعلیٰ بنانے تک پارٹی کیلئے خدمات دیتا رہا کھبی ذاتی لالچ یا عہدے کا ڈیمانڈ نہیں کیا مگر میری پارٹی قیادت نے میرے کیے کرائے پہ پانی پھیر دیا اور جمہوریت کے دعویداروں نے محض میر ہونے کی بنیاد پر غضنفر کو گورنر شپ، بیوی کو خواتین کے لئے مخصوص سیٹ اور پارٹی ٹکٹ بھی بیٹے کو دیکر پارٹی کا جنازہ نکا ل دیا ،تمام عہدے ایک گھر کو نواز کے نواز شریف اور حفیظ الرحمن نے پارٹی کارکنوں پر شب خون مارا۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے سلیم کو ٹکٹ دلایا ہے وہ 28مئی کی شام کو مل کر ماتم کرینگے۔ مسلم لیگ کے ٹکڑے ٹکڑ ے ہو جائینگے اور پھر امین شیر اور کارکنوں کی خدمات انہیں یا دآجائینگی ۔

انہوں نے الزام لگایا کہ سلیم خان اور اس کا والد دونوں مفاد پرست ہیں، پارٹی کیلئے انکی کو ئی خدمات نہیں ہیں، وفاق میں جس کی حکومت آتی ہے باپ اور بیٹا اسی پارٹی میں شامل ہوتے ہیں وفاق میں نواز شریف کی حکومت ختم ہوتے ہی باپ بیٹا پھر وفاداری تبدیل کرنے والے ہیں ۔ہم شہید سیف الرحمن کے ساتھی رہے ہیں انکی ویژن اور سوچ کھبی مفاد ات کی نہیں رہی تھی آج ہنزہ میں ٹکٹ کے غیر منصفانہ تقسیم کے فیصلے پر شہید سیف الرحمن کی روح کو ضرور تکلیف پہنچا ہو گا ۔

انہوں نے گلہ شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ حفیظ الرحمن کو میری پارٹی کیلئے خدمات کا علم ہونے کے باوجود مجھے نظر انداز کرنا انتہائی افسوس ناک ہے ،گلگت حلقہ 2میں شہید سیف الرحمن اور حفیظ الرحمن کیلئے ماضی کے تمام الیکشنز میں فرنٹ مین کی حیثیت سے کام کیا تھا اور حفیظ الرحمن سے میری بہت ساری امیدیں وابستہ تھیں، مگر انہوں نے مجھے جس طرح نظر انداز کیا اس کا صلہ انہیں آئیندہ الیکشنز میں مل جائیگا ۔

انہوں نے کہا مسلم لیگ کیلئے میری جان حاضر ہے مگر قیادت کے غیر منصفانہ فیصلے کسی صورت قبول نہیں ،پیرا شوٹ کے زریعے آنے والے سلیم خان کو ٹکٹ دیکر حلقے میں پارٹی کارکنوں کو مایوس کر دیا ہے ۔قیادت کے غلط فیصلے کے باعث ضمنی الیکشن میں شکست پارٹی کا مقدر بن چکا ہے شکست کی تمام تر زمہ داری پارٹی کی اعلیٰ قیادت پر عائد ہوتی ہے اپنی سیاسی مستقبل کا فیصلہ 48گھنٹے کے اندر اندر سنا دونگا اور حلقے کے پارٹی کارکنان میرے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button