متفرق

ڈائریکٹر جنرل آڈٹ نے سالانہ آڈٹ رپورٹ گورنر کو پیش کردی

گلگت (پ ر) گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان کو آڈیٹر جنرل رانا اسد امین کی جانب سے ڈی جی آڈیٹ گلگت بلتستان نصیر الدین سرور نے گلگت بلتستان گورننس آرڈر 2009کے سیکشن 83(6) کے تحت گلگت بلتستان کے حکومتی اداروں کے آڈیٹ رپورٹ برائے مالی سال 2015-16 اور ایپرو پریشن اکاونٹس برائے مالی سال 2014-15 پیش کیئے۔

گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے ڈی جی آڈیٹ گلگت بلتستان نصیر الدین سرور کو ہدایات دیئے کہ وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کے ویژن کے مطابق گلگت بلتستان کو کرپشن سے پاک اور گڈ گورننس کو برقرار رکھنے کے لیئے کے اپنا کردار اد ا کرے تاکہ حکومتی ادارے علاقے کے عوام کے بہترین مفاد میں کام کرسکے ۔حکومتی اداروں کے مالی صورت حال کی چھان بین کرنے سے ادارے کرپشن سے پاک رہتے ہیں اسی طرح حکومتی ادارو ں کو مزید مضبوط کیا جاسکتاہے ۔حکومتی ادارے عوام الناس کی خدمت کے لیئے بنائے گئے ہیں جن کے معیار کو برقرار رکھنے کے لیئے ہم سب کو کردار ادا کرنا ہوگا ۔ گورنر گلگت بلتستان نے نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے حکومتی اداروں میں ڈپارٹمنٹل اکاونٹس کمیٹی کے اجلاس کا فوری انعقاد کیا جائے اور صوبائی حکومت کو کہا کہ پبلک اکاونٹس کمیٹی کے اجلاس بھی جلد بلایا جایا تاکہ اداروں کے معیار کو مزید بہتربنایا جا سکے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button