متفرق

ہنزہ ضمنی انتخابات، مسلم لیگ ن کی سروے ٹیم کی سفارشات نظر انداز کرنے کا انکشاف

گلگت (رپورٹ: عبدالرحمن بخاری ) معلوم ھوا ھے کہ مسلم لیگ ن کی سروے ٹیم کی سفارشات کو پارٹی کی اعلی قیادت نے ردی کی ٹوکری میں ڈال کر ساتویں نمبر پر آنے والے پرنس سلیم کو پارٹی ٹکٹ سے نوازا ھے۔

حکمران جاعت مسلم لیگ ن کے زمہ دار ذرائع کے مطابق قانون ساز اسمبلی کے حلقہ 6 ھنزہ سے پارٹی امیدوار کے حوالے سے عوامی راے معلوم کرنے کے لیے ڈپٹی سپیکر جعفر اللہ خان کی سربراہی میں تشکیل دی گئی کمیٹی کے سروے کے مطابق کرنل (ر) عبید اللہ پہلے، جان عالم دوسرے، ایمان شاہ تیسرے، رازق چوتھے، امین شیر پانچویں، راجہ شہباز خان چھٹے اور پرنس سلیم ساتویں نمبر پر آے تھے۔

عوامی راے کو مدنظر رکھتے ھوے کمیٹی نے سفارشات تیار کی تھی اور پارٹی قیادت کو اس سے آگاہ کردیا تھا لیکن اعلی قیادت نے سفارشات کے بر عکس پرنس سلیم کو ٹکٹ دے دیا ہے۔

سیاسی مبصرین کے مطابق صوبائی قیادت کو اس مرحلے میں بری طرح ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ھے جس کے بعد حلقے میں سیاسی صورتحال یکسر تبدیل ھوگئی ھے اور اب اصل مقابلہ کامریڈ بابا جان اور پی پی پی کے امیدوار کے درمیان ھوگا تا ہم بابا جان اور پرنس سلیم کے درمیان کسی ڈیل کی صورت میں سیاسی صورتحال ایک بار پھر تبدیل ھو سکتی ہے لیکن اس نوعیت کی سودا بازی کے امکانات کم دیکھائی دیتے ہیں۔  کرنل (ر) عبید اللہ کے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کی صورت میں بابا جان کی کامیابی کے زیادہ امکانات ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button