معیشت

ضلع ہنزہ کے تین بڑے گاوں میں باغات اور کھیتوں پر کیڑوں کا شدید حملہ

 ہنزہ (زوالفقار بیگ، اکرام نجمی) ضلع ہنزہ کے تین بڑے گاوٗں التت بلتت اور گنش کے باغات اور کھیتوں پر کیڑوں کا شدید حملہ جاری ہے یہ کیڑے درختوں کے پتوں کو کھانے کے ساتھ ساتھ کھیتوں میں فصل کو بھی نقصان پہنچارہے ہیں اسکے علاویہاں کے واٹر چینلز آبادیوں کے درمیان سے گزرتے ہیں ان علاقوں کیلئے پینے کے پانی کے زرائع ہیں ان واٹر چینلز میں کیڑے گرنے کی وجہ سے خطرناک بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ پیدا ہورہا ہے۔

مقامی لوگوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس سے محکمہ زراعت کو تمام صورتحال سے اگاہ کیا جاچکا ہے مگر اب تک کوئی عملی اقدامات محکمے کی طرف

IMG_8788

IMG_8799 سے نہیں اٹھایا گیا ہے جس کی وجہ سے یہ کیڑے پورے ہنزہ کو اپنی لپیٹ میں لے سکتے ہیں پچھلے سال یہ کیڑے صرف کریم آباد بالائی علاقوں تک محدود تھے لیکن اس سال یہ ہنزہ کے تین بڑے گاوں کو اپنی لپیٹ میں لے چکے ہیں اگر یہ صورت حال جاری رہا تو چند ایام میں ان خطرناک کیڑوں کے لپیٹ میں پورا ہنزہ آسکتا ہے ۔

اس خطرناک صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے مقامی لوگوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کیڑوں کے روک تھام کیلئے ٹھوس اور عملی اقدامات اٹھایاجائے تاکہ ان کو مزید علاقوں تک پھیلنے سے روکا جاسکیں جس سے غریب زمینداروں کے نقصانات کم سے کم ہو۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

متعلقہ

Back to top button