گلگت بلتستان

وزیر اعلی سے ملاقات بے اثر، اہم پارٹی رہنماوں نے بغاوت کردی، آزاد حیثیت میں ہنزہ ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان

گلگت (خصوصی نمائندہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے چار معروف رہنماوں نے پارٹی صدر سے ملاقات کے بعد ٹکٹ ہولڈر شاہ سلیم خان کے حق میں ضمنی انتخابات سے دستبردار ہونے سے انکار کردیا۔ آزاد حیثیت میں انتخابات لڑنے کا اعلان۔

تفصیلات کے مطابق چار رہنماوں جن میں کرنل (ر) عبید اللہ بیگ، امین شیر، امتیاز علی گلگتی اور محبوب عالم نے دستبردار ہونے سے انکار کرتے ہوے آزادا امیدوار کے طور پر انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان آج وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کے  ساتھ ملاقات کے بعد کی۔ سات دیگر امیدواروں نے البتہ پارٹی قیادت کے فیصلے کو تسلیم کرتے ہوے ٹکٹ ہولڈر کی کامیابی کے لئے کام کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ بعض ذرائع کے مطابق امتیاز گلگتی نے کرنل (ر) عبیداللہ بیگ کی حمایت کا فیصلہ کرلیا ہے۔

دوسری طرف وزیر اعلی حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن ایک منظم اور نظریاتی جماعت ہے اور پارٹی قائد کے فیصلے پر عمل ہوگا۔ انہوں نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے ہنزہ کو ضلع بنانے کے علاوہ دیگر ترقیاتی کاموں کا آغازکررکھا ہے، جبکہ پاک  چین اقتصادی راہداری کے تحت ترقیاتی منصوبے کا اجرا بھی گوجال اور ہنزہ سے کیا جائے گا۔ انہوں نےمزید کہا ہے کہ جو قیادت کے فیصلے کو نہیں مانیں گے انہیں پارٹی سے فارغ کر دیا جائے گا۔

گزشتہ دنوں پاکستان مسلم لیگ ن ہنزہ میں پارٹی ٹکٹ گورنر میر غضنفر علیخان کے بیٹے شاہ سلیم خان کو دینے کے معاملے پر پھوٹ پڑ گئی تھی اور درجنوں پارٹی رہنما اور کارکنوں نے گلگت پریس کلب پہنچ کر اجتماعی استعفی دینے کا فیصلہ کر لیا تھا۔ تاہم وزیر اعلی کی مداخلت پر اجتماعی استعفی کا اعلان موخر کردیا گیا تھا۔ آج چار امیدواروں نے پارٹی پالیسی کے خلاف بغاوت کرتے ہوے آزاد حیثیت میں انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کر کے پارٹی کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔

یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے ایک سروے کے مطابق کرنل عبید اللہ بیگ کو عوامی حلقوں نےٹکٹ کے لئے موزوں ترین شخصیت قرار دیا تھا۔ تاہم وزیر اعظم، جو مسلم لیگ ن کے سربراہ بھی ہے، نے پارٹی ٹکٹ شاہ سلیم خان کو دینے کا اعلان کر دیا جس سے رہنما اور کارکن بہت مایوس ہو گئے ہیں۔

اطلاعات ہیں کہ اگلے چند دنوں میں وزیر اعظم ہنزہ کا دورہ کر کے انتخابی مہم میں حصہ لیں گے۔

دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف، پاکستان پیپلز پارٹی، عوامی ورکز پارٹی اور متعدد آزاد امیدوار بھی میدانِ عمل میں مصروف ہیں۔ بعض مقامات پر باقاعدہ کیمپین کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ دیگر مقامات پر اگلے چند دنوں میں گھر گھر کیمپین کا آغاز کرنے کے لئے مختلف پارٹیاں اور امیدوار پر تول رہے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

2 کمنٹس

  1. Mr, Nawaz Sharif has gifted us District and we will gift him our vote,during this regime Prince Saleem Khan is best candidate, rest above mention brothers, please wait for next elections and be agree on one.Although you can win, but dividing votes will not benefit you.

Back to top button