سیاست

میرا منشور ہنزہ کی ترقی کا ضامن ہے، شاہ سلیم خان

ہنزہ ( اجلال حسین ) پاکستان مسلی لیگ ن کے نامزد امیدوار میر سلیم خان نے کہا میر ا منشور ہنزہ کے امن اور ترقی کا ضامن ہے جس میں کوئی کسر نہیں چھو ڑیں گے ۔ وزیر اعظم پاکستان و قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کی ذاتی دلچسپی کی وجہ سے ہنزہ میں ترقی کا اعمل شروع ہو چکا ہے ۔جس کی واضح مثال ہنزہ کو الگ ضلع بنانا اور عطا آبا جھیل پر 27میگا واٹ بجلی کے منصوبے کا آغاز کرنے کے ساتھ ہنزہ کیں خواتین کے لئے قرارقرم انٹر نیشنل یور نیورسٹی کے کیمپس کا قیام ہے ۔

میر سلیم خان نے مزید کہا کہ سابق حکومت کے تقریباً چھ سال میں ہنزہ کی تعمیر و ترقی جان بوجھ کر روکی گئی تھی جبکہ گلگت بلتستان میں مسلم لیگ ن کی حکومت آتے ہی ہنزہ کی ترقی کے دوازے کھل گئے ہیں۔پاک چین اقتصادی راہدی میں نہ صرف ہنزہ بلکہ گلگت بلتستان کے حقوق کا تحفظ میرے اولین ترجیحات میں شامل ہیں میر سلیم خان نے کہا کہ عوام ہنزہ کو سابقہ حکومت نے دی گئے تحفے جو کہ لاشوں اور ATAکے ساتھ کرپشن کے علاوہ کچھ نہیں دیا ہیں۔ ہنزہ کے غیور اور امن پسند عوام پر ATAلگا کر پیپلز پارٹی نے ہنزہ کی تاریخ مسخ کی گئی جو کہ قابل مذمت اقدام ہے مجھے امید ہے کہ ہنزہ کے عوام خواتین اور مرد حضرات اور نوجوانان میری کامیابی میں اہم کردار ادا کرینگے۔انہوں نے کہا کہ نواجوانوں کے لئے یوتھ لون پروگرام تیار کرینگے جس سے یوتھ بر پور فائدہ ا ٹھائیں گے جبکہ اس کے علاوہ ہم وعدے کے ساتھ یہ اعلان کرتے ہے کہ ضلع ہنزہ کے مختلف سرکاری اداروں میں نوکریاں میرٹ کے بنیاد پر تقریریاں ہونگے خضر آباد سے لیکر چیپرسن اور شمشال تک کے عوام میرے لئے قابل احترام ہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button