صحت

ضلع نگر کے دور افتادہ گاوں میاچھر میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

نگر ( ریا ض علی )راہنما فیملی پلاننگ ایسوسی ایشن گلگت اور آئی ایم سی گلگت کے مشترکہ تعاون سے ایک روزہ فری میڈیکل کمپ ضلع نگر کے دور افتادہ پسماندہ گاؤں میاچھر میں لگایا گیا جس میں 400 سے زائد مریضوں کا فری چیک اپ کیا گیا اور فری میں ادویات تقسیم کیا گیا۔جبکہ 50سے زائد بچوں کے ختنے بھی کئے گئے ۔ مختلف امراض کے ماہر ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے عام مریضوں بالخصوص خواتین کے مخصوص امراض ،دانتوں اور جلدی بیماریوں کا علاج اور میڈیکل و سرجیکل خواتین و مردوں اور بچوں کا معائنہ کیا اور مفت دوائیاں فراہم کی گئی۔ اس موقع پر راہنما فیملی پلائنگ کے پروگرام آفیسر نے بتایا کہ اس کیمپ کا بنیادی مقصد عوام الناس میں تولیدی صحت اور خاندانی منصوبہ بندی کے بارے میں شعور و آگاہی فراہم کرنا بالخصوص خواتین میں زچگی سے متعلق پیچدگیوں کے خطرات کو کم کرنے اور ایک صحت مند بچے کی ماں بننے اصول و طریقوں کو سمجھانا اور اس بارے میں معلومات فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کے فرد کو اپنی اور اپنے خاندان کے بہتر صحت کیلئے خاندانی منصوبہ بندی اور تولیدی صحت کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کا حق حاصل ہے۔ ضلع نگر میں لیڈی میڈیکل ڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ سے خواتین کے مخصوص امراض کے علاج و معالج کی صورتحال انتہائی پیچیدہ بنتی جا رہی ہے بالخصوص حملہ خواتین کے چیک اپ کیلئے پورے ضلع میں لیڈی میڈیکل آفیسر دستیاب نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا ماؤں اور نو مولود بچوں کے شرح اموات میں کمی لانے کیلئے سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ فری میڈیکل کمپ کے دوران تقریباً چار سو سے زائد بچوں اور خواتین اور مردوں کا چک اپ کیا گیااور تقریباً 50 بچوں کا ختنہ بھی کیا گیا ۔ اور حملہ خواتین میں ڈیلیوری کٹ مفت تقیسم کیے گئے۔ اس موقع پر علاقے کے سماجی و مذہبی شخصیات نے راہنما فیملی پلائنگ اور آئی ایم سی گلگت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بہتر طبی سہولیات اور ادویات کی مفت فراہمی کرنے پر ادارے ہذا کا مشکور ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button