معیشت

عوام کو معیاری گندم کی فراہمی فوڈ انسپکٹر کا نہیں بلکہ محکمہ سول سپلائی کا کام ہے، انجمن تاجران سکردو

سکردو(سٹاف رپورٹر) انجمن تاجران سکردوکے رہنماوں نے کہا ہے کہ عوام کو معیاری گندم فراہم کرنا فوڈ انسپکٹر کا کام نہیں بلکہ یہ کام سول سپلائی کا ہے ۔کیونکہ گندم کی سپلائی بلدیہ سکردو کے دائرہ کار میں نہیں آتے اس کے لئے الگ محکمہ موجود ہے اگر سول سپلائی کی جانب سے عوام کو خراب گندم فراہم کیا جارہا ہے تو اس کا زمہ دار فوڈ ڈیپارئمنٹ نہیں بلکہ اس کی تمام تر زمہ داری سول سپلائی پر عائد ہوتی ہے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماوں کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں کچھ اخبارات میں خراب گندم کی فراہمی کازمہ دار فوڈ انسپکٹر کو قرار دیا تھا اور جس شخص نے خراب گندم کی فراہمی پر فوڈ ڈیپارئیمنٹ کو قصووار قرار دیا تھا شاید انہوں نے اس بارے میں مکمل معلومات حاصل کئے بغیر خبر جاری کی ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ فوڈ انسپکٹر اس وقت اپنی تمام تر توجہ عوام کو معیاری اشیاء فراہم کرنے میں لگائی ہوئی ہے اور بلا تفریق کارروائیوں میں مصروف عمل ہیں اس لئے کسی کو بھی فو ڈ ڈیپارئمنٹ سے کسی قسم کی شکایت نہیں ہے البتہ سول سپلائی سے ہر ایک کو شکایت ہے اس لئے سول سپلائی اگر مضر صحت گندم فراہم کر رہی ہے تو انہیں اس بات کا نوٹس لیتے ہوئے عوام کو معیاری گندم فراہم کرنا چائیے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button