نواسہ رسول امام حسین کا یوم ولادت بلتستان بھر میں عقیدت اور احترام سے منایا گیا

نواسہ رسول امام حسین کا یوم ولادت بلتستان بھر میں عقیدت اور احترام سے منایا گیا

3 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

سکردو( رجب علی قمر ) نواسہ رسول حضرت امام حسین ؑ کا یوم ولادت وباسعادت بلتستان بھر میں عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا جگہ جگہ پر محافل میلاد منعقدکی گئیں سکردو میں مرکزی محفل میلاد حسینیہ مشین حسین آباد کے زیر اہتمام منعقد ہوئی جس میں ملک بھر سے بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی محفل میلاد کی صدارت شیخ محمد حسن جعفری نے کی مہمان خصوصی ملک کے نامور عالم دین مولانا اصغر درس تھے یوم الحسین کے پرامن انعقاد کیلئے سکیورٹی کے خصوصی اقدامات کئے گئے تھے یوم الحسین کے پرامن انعقاد کیلئے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے حسین آباد میں منعقدہ محفل میلاد کی نظامت کے فرائض سپیکر قانون ساز اسمبلی حاجی فدا ناشاد اور پروفیسر موسیٰ کلیم نے ادا کئے شعراء نے یوم الحسین کی مناسبت سے کلام پیش کئے ۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔