تعلیم

سلینگ مڈل سکول کو جلد ہائی سکول کا درجہ دیا جائے گا، صوبائی وزیر تعلیم کی یقین دہانی

اسلام آباد (فدا حسین ) اطلاعات و تعلیم کے صوبائی وزیر ابراہم ثنائی نے سلینگ کے مڈل سکول کو ہائی سکول کا درجہ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ مقامی صحافی سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران جب صوبائی وزیر ابراہم ثنائی کی توجہ 20سال پہلے سے موجود لوئر مڈل سکول کی طرف دلائی گئی تو انہوں نے تسلیم کیا کہ سلینگ کی آبادی 20سال پہلے کی نسبت کافی بڑھ چکی ہے ۔ اور ہائی سکول وہاں کے لوگوں کی بنیادی ضرورت ہے ۔تاہم انہوں نے کہا کہ رواں سال اس مسئلے کو حل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے لہذا آئندہ سال سلینگ کے مذکورہ لوئر مڈل سکو ل کو ہائی سکول کا درجہ دیا جائے گا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انہیں اس طرح کے معالے میں کسی قسم کے مطالبے کی بھی ضرورت نہیں ہے جوں ہی مسائل کی نشاندہی ہوجائے تواس کے حل کیلئے کوشش کرتے ہیں ۔صوبائی وزیر کے بقول اس طرح معاملے میں اپنے حلقے کے دیگر گاؤں کے مسائل کو بھی حل کرنا ہوتا ہے اس لئے فوری طور پر اس کام کو کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔ واضح رہے کہ ابھی تک سلینگ میں مڈل سکول بھی منظور نہیں ہے اس کے علاوہ سلینگ کے عوام کی جانب سے ڈسپنسری کو بھی ہسپتال کا درجہ دینے کا مطالبہ ہے۔ تاہم یہ مطالبہ باضابطہ طور پر کسی وزیر کے سامنے نہیں رکھا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button