عوامی مسائل

گزشتہ کئی عشروں سے جیتنے اور ہارنے والے امیدوار عوام کو بیوقوف بناتے آرہے ہیں، دینار خان رہنما آل پاکستان عام آدمی پارٹی

ہنزہ ( اجلال حسین ) گزشتہ کئی عشروں سے حلقہ6ہنزہ میں جیتنے والے امیدوار ہو یا ہارنے والے، دونوں عوام کو بے وقوف بنا کر ہنزہ سے کئی سینکڑوں میل دور بیٹھے رہے ہیں، عوام کو اندھیرے میں رکھا گیا ہے۔ ہم ایسا کبھی نہیں کرینگے۔ ہنزہ کے عوام کے دکھ درد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہینگے۔ ان خیالات کا اظہار آل پاکستان عام آدمی پارٹی کے نامزد امیدوار برائے ضمنی انتخابات گلگت بلتستان اسمبلی حلقہ 6نے مرکزی کمپین افس کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سے قبل کئی ہنزہ میں کئی انتخابات ہو چکے مگر رہنما ہنزہ کے عوام کو بے وقوف بنا کر ہنزہ سے دور بیٹھے ہیں ایسی طرح اس دفعہ بھی اسلام آبادہو یا جوٹیال سے تعلق رکھنے والے امیدوار انتخابات میں حصہ لینے کے لئے حلقہ 6 میں اپنا انتخابی کمپین چلا رہے ہیں جبکہ ان کی اپنی ذات ووٹ بھی کاسٹ نہیں کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی وجہ سے ہنزہ میں ہونے والی ضمنی انتخابات میں رشتہ داری اور دیگر بنیادوں کی وجہ سے عوام پریشان ہو چکے ہیں۔

عام آدمی پارٹی کے نامزد امیدوار دینار خان نے ہنزہ حلقہ6کے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے والے امیدوار کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ خدا رہ عوام ہنزہ کو بے وقوف نہ بنائے چونکہ اس سے قبل بھی ان امیدواروں کو ہم نے دیکھا ہے چاہیے وہ ہارنے والا امیدوار ہو یا جیتنے والا عوامی نمائندہ ہو عوام ہر وقت ان کو ڈھونڈتے ہو ئے رہ گئے ہیں جبکہ عوامی مشکلات میں کسی بھی وقت ان کا دیکھا نہیں گیا ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عام آدمی وہ پارٹی ہے جو عام آدمی کو ہر وقت ملے گا چاہیے وہ دن ہو یا رات ہر عوامی مسلے میں عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لئے شانہ بشانہ عوام کے ساتھ کھڑا رہے گا۔ہمیں توقع ہے کہ ہنزہ کے عوام پاکستان کے دیگر سیاسی پارٹیوں کے امیدواروں کو جن کو کئی بار آزمایا گیا ہے عوام کے مشکل کو حل کرنے کے بجائے ان سے دور بیٹھے ہو ئے ہیں انشاللہ عوام آل پاکستان عام آدمی پارٹی کے نامزد امیدوار کو ووٹ دیکر کامیاب کرینگے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button