صحت

ضلع دیامر میں 47،000 سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے، ایک سو اکیاسی ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں

چلاس(مجیب الرحمان)پولیو سے بچاؤ مہم کو کامیاب بنانے کے لئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر دلدار ملک کی زیر صدارت پولیو ایریڈیکشن کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ڈی ایچ او دیامر عیسیٰ خان ،ڈی ڈی ای،اے ڈی ایجوکیشن،اے دی فشریز،ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی سمیت دیگر ؤفیسران نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دیامر میں پہلی مرتبہ لیویز فورس کے اہلکار پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیموں کی نگرانی اور سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دینگے۔اجلاس میں کہا گیا کہ دیامر بھر میں سینتالیس ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے گھر گھر جا کر پلوائے جائینگے۔جس کے لئے ایک سو اکیاسی ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔چوالیس ایریا انچارج مقرر کر دئے گئے ہیں۔دیامر کے داخلی خارجی راستوں تھور بٹو گاہ اور تھلیچی میں سنٹرز قائم کر کے پولیس کی تعاون سے بچوں کو قطرے پلائے جائینگے۔اجلاس میں کہا گیا کہ کوئی بچہ بغیر پولیو کے قطروں کے نہیں رہ سکیں گے۔تاکہ مہلک بیماری سے معاشرے کو بچایا جاسکے۔اور دیامر کو پولیو فری ضلع بنانے کا خواب پورا ہوگا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button