سیاست

‘ڈرائی پورٹ کو نیلامی تک پہنچانے والے ہنزہ کو بھی بیچ دیں گے’، پی ٹی آئی امیدوار عزیز احمد نے علی آباد میں کمپین آفس کا افتتاح کر لیا

ہنزہ (اجلال حسین ) پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار  بر ائے ضمنی انتخابات عزیزاحمد نے علی آباد میں مرکزی کمپین آفس کا افتتاح کیا اس موقع پر صوبائی ڈپٹی آرگنائز پاکستان تحریک انصاف فتح اللہ اور شاہ ناصرکے علاوہ پارٹی کارکنوں کی کثیرتعداد شریک ہوئے۔ مرکزی کمپین افس کے افتتاح کے موقع تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عہدیداران و کارکنان نے کہا کہ ہنزہ کے عوام نہ صرف گلگت بلتستان بلکہ پاکستان میں ایک پڑھی لکھی قوم کے طور پر جانے جاتے ہیں اور اس بار وہ اپنے وقار کو برقرار رکھتے ہوئے میروں اور وزیر وں کی غلامی سے باہر نکل کر ایک غریب کے بیٹے کو اپنا قیمتی ووٹ دیکر کامیاب بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا ہونے پر آنے والی نسلیں فخر کرینگی۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت بھی علاقے میں نون لیگ کی نہیں بلکہ آمرنہ طرز حکومت ہے، جس کی زندہ مثال یہ ہے کہ پارٹی فیصلوں کو نظر انداز کرتے ہوئے نواز شریف نے براہ راست صوبائی قیادت کو پاوں تلے روندتے ہوئے ٹکٹ اُ سی محل میں دیا جہاں پر ہنزہ کے عوام کو اب بھی اپنا غلام سمجھا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سے قبل بھی پارٹی فیصلوں کے نظر انداز کرتے ہوئے ایک ہی گھر میں گورنر کا عہدہ رکھا گیا اور بالائی ہنزہ کو ملنے والی خواتین سیٹ بھی خود کر نواز کر پارٹی کارکنان کا مذاق اُڑایا گیا ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عزیز احمد نے کہا کہ نون لیگ اور پی پی کرپشن میں بھائی بھائی ہیں۔ اپنی چوریوں کو چھپانے کے لئے باری باری حکومت کرتے ہیں۔ اور اب کے بار انہوں نے محل کے باسیوں کو ہنزہ کے عوام پر مسلط کر کے عوام کو ہر قدم پر خوار کر نے کی ناکام کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرنس سلیم خان نے سوست ڈرائی پورٹ کو بیجنے کی تیاری کر رکھا تھا کل کو وہ ہنزہ بھی فروخت کرسکتا ہے۔ عوام اس سے ہوشیار رہے اور اپنا قیمتی ووٹ کو پاکستان تحریک انصاف کو دیکر علاقے کو ترقی کی راہ پر گامزن کر ے۔

مقررین نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت نے ہنزہ کو 10سے 20سال پیچھے چھوڑ رکھا ہے۔ پیپلز پارٹی نے  ہنزہ کے عوام کو روٹی کپڑا اور مکان دینے کی بجائے بھوک ، پیاس،  جیل اور لاش دیا ۔ اگر پاکستان تحریک انصاف کو صرف پانچ سال کا موقع دیا گیا تو انشاللہ عوام کی تقدیر بدل دینگے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں میں پی پی اور نون کے حکمرانوں نے ہنزہ کو تین حصوں میں تقیسم کرکے عوام میں نفرتیں پیدا کر دی گئی ہیں۔ خضر آباد سے لیکر شمشال اور چپورسن تک کے عوام ایک ہیں، ان کے مفادات ایک ہیں لیکن سیاست دان اپنے مفاد میں قوم کو تقسیم کر کے رکھ دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم توقع کرتے ہے کہ28مئی کو ہنزہ کے غیور عوام پاکستان تحریک انصاف کو ووٹ دیکر بھاری اکثیریت سے کامیاب کرینگے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

2 کمنٹس

Back to top button