صحت

ماں اور بچے کی صحت کے بارے میں آگاہی پھیلانے کےلئے اخبارات اور سوشل میڈیا میں مہم چلائی جائے، وزیر اعلی

گلگت(سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے محکمہ صحت کی طرف سے فور سٹار ہوٹل میں تقریب کے انعقاد پر محکمہ صحت کے حکام پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ ہفتے کے روز محکمہ صحت کی جانب سے گلگت کے مقامی ہوٹل میں ہفتہ ماں اور بچے کی صحت کے عنواں سے تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت بڑے ہوٹلوں میں تقریب منقعد کرنے کی بجائے کمیونٹی کے ساتھ مل کر صحت کے متعلق آگاہی مہم چلائے۔ بڑے ہوٹلوں میں کمیونٹی کی پہنچ نہیں ہو سکتی ہے۔ فنڈ ضائع کرنے کی بجائے سب ڈویثرنوں میں آگاہی مہم چلائے ۔ وزیر اعلیٰ نے ایم این سی ایچ کے حکام کو حکم دیا کہ آیندہ آگاہی مہم میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ سماجی افراد کو شامل کر کے عوام میں صحت کے متعلق شعور بیدار کرے آگاہی مہم میں فنڈ کی ضرورت ہو تو صوبائی حکومت فنڈ فراہم کرے گی۔ اُنہوں نے کہا کہ ملک اور گلگت بلتستان میں 99فی صد عوام اردوسے روشناس ہے محکمہ انگریزی میں پمپلٹ شائع کر رہے ہیں جو کہ عوام کی سمجھ سے بلا تر ہے اس لئے محکمہ انگریزی کی بجائے اردو میں پمپلٹ شائع کرے اور محکمہ صحت اخبارات کو بطور ہتھیار استعمال کرے محکمہ کی طرف سے اخبارات کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے مذید کہا کہ محکمہ صحت اخبارات میں ماں اور بچے کی صحت کے متعلق اشتہار شائع کرے تاکہ عوام باآسانی مختلف بیماریوں کے متعلق معلوم ہو سکے ۔ جدید دور میں سوشل میڈیا پر بھی صحت کے متعلق آگاہی مہم کیا جائے۔ اُنہوں نے محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام کو حکم دیا کہ ایک ہفتے کے اندر اخبارات اور سوشل میڈیا کے ذریعے ماں اور بچے کی صحت کے متعلق مہم چلائے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اخبارات میں ہسپتالوں کے خلاف خبر آتی ہے مگر اس خبر کی کوئی تردید نہیں ہوتی اُنہوں گلگت بلتستان کے تمام ہسپتالوں کے ایم ایس کو حکم دیا کہ ہفتہ وار میڈیا کو ہسپتالوں کے بارے میں بریفنگ دے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button