سیاست

ہنزہ کی تعمیر و ترقی میں رکاوٹ ڈالنے والوں کا عوامی طاقت سے محاسبہ کریں گے، شاہ سلیم خان نامزد امیدوار

ہنزہ ( پ ر) نامزد امیدوار پاکستان مسلم لیگ ن پرنس سلیم خان نے کہا ہے کہ بعض عناصر ہنزہ کی تعمیر و ترقی میں رکاوٹ ڈالنا چاہتے ہیں اور اپنے مذموم مقاصد کے حصول کیلئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں پاکستان مسلم لیگ ن عوامی طاقت سے ایسے عناصر کا محاسبہ کرے گی جو ہنزہ کی تعمیر و ترقی کیلئے شروع کئے گئے اقدامات کی راہ میں حائل ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی سیکریٹریٹ علی آباد میں منعقدہ تقریب جس میں ضلعی عہدیداروں اور کارکنوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہنزہ کے عوام جھوٹے اور کھوکھلے نعروں سے تنگ آچکے ہیں اور حقیقی ترقی کے خواہاں ہیں اور ہنزہ کے باشعور عوام کو اس بات کا بخوبی علم ہے کہ ہنزہ کی حقیقی ترقی اور عوامی مسائل کا حل صرف مسلم لیگ ن کے علاوہ کسی اور سیاسی جماعت کے بس کی بات نہیں ہے۔

پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے پاس حقیقی معنوں میں باکردار قیادت موجود ہے اور پارٹی کے صوبائی صدر حافظ حفیظ الرحمن پر ہنزہ کے عوام کا پورا اعتماد ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہنزہ کے عام نے نہ صرف حلقہ نمبر6ہنزہ بلکہ گلگت بلتستان کے سارے حلقوں میں پاکستان مسلم لیگ ن کو ووٹ دے کر اس اعتماد کا بھرپور اظہار کیا ہے جبکہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے گلگت بلتستان کونسل کیلئے پورے گلگت ریجن سے ہنزہ کے ایک قابل اور ایماندار سپو ت کو ٹکٹ دے کر ہنزہ کے عوام کے ساتھ اپنے رشتے کو اور بھی زیادہ مضبوط کیا ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ ن ہنزہ کے ماحول روایات اور اقدار کو مدنظر رکھ کر انتخابی مہم چلائے گی اور ہمارے کارکن ایسی کوئی نعرہ بازی یا منتازعہ تقریر نہیں کریں گے جس سے کسی بھی مخالف پارٹی یا امیدوار کے دل کو ٹھیس پہنچے۔

انہوں نے کہاکہ ہم انتخابی مہم کے دوران امن، بھائی چارگی اور نظم و ضبط کا پیغام دیں گے اور دیگر امیدواروں سے بھی یہی توقع رکھیں گے کہ وہ بھی ہنزہ کے پرامن ماحول کو مزید بہتر بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے اجلاس سے پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر جان عالم، جنرل سیکریٹری امین خان ایڈووکیٹ، سینئر رہنما ایمان شاہ، یوتھ ونگ کے ضلعی صدر عرفان کریم، جنرل سیکریٹری رحمت کریم، یوتھ ونگ پنڈی اسلام آباد کے صدر ذوالفقار علی تتو، میر عالم اور علی پناہ ، محمد جاویدسمیت دیگر عہدیداروں نے بھی خطاب کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button