گلگت بلتستان

این ٹی ایس نے گانچھے میں اساتذہ کی امتحانی نگرانی کے لئے مقامی انڈر میٹرک بندے مقرر کر دئیے، کھلے عام نقل جاری

گانچھے (محمد علی عالم ) گلگت بلتستان میں اساتذہ کی بھرتیاں میرٹ پر کرانے کے لئے صوبائی حکومت نے این ٹی ایس کے ذریعے ٹیسٹ انٹریو لینے کا فیصلہ کیا ۔ اس سلسلے میں پورے گلگت بلتستان میں اساتذہ کی 650پوسٹیں میں سے ضلع گانچھے کی 37پوسٹوں پر 700امیدواروں نے آج تحریری امتحان دیا۔جس میں خواتین کی 16سیٹ کے لئے 300جبکہ مردوں کی 21سیٹ کے لئے 400امیدواروں نے این ٹی ایس کی امتحان میں حصہ لیا ۔

امتحانی سنٹرز میں بے ضابطگیاں عروج پر ہیں۔ امتحانی کی نگرانی کے لئے لوکل سطح پر نان پروفیشنل لوگوں کو مقرر کیا گیا ہے، جن کا ایجوکیشن کا دور تک کوئی واسطہ نہیں ہے اس کے علاوہ بعض نگران میٹرک پاس ہے وہ اساتذہ کی ٹیسٹ کے لئے امیدواروں کی نگرانی کر رہے ہیں۔

لاکھوں روپے لے کر ٹیسٹ لینے کے لیے این ٹی ایس کی طرف سے  صرف ایک شخص آیا ہے جس کے لئے 700سے زائد امیدواروں کو کنٹرول کرنا انتہائی مشکل ہے امتحانی سنٹرز میں امیدواران آپس میں مشورہ کر کے پیپرز حل کر رہے ہیں اس کے علاوہ موبائل کا استعمال سرعام ہو رہا ہے۔

نااہلی چھپانے کے لئے میڈیا کے نمائندوں کو بھی کوریج سے روک دیا گیاہے۔ میڈیا کے نمائندوں کو دھکے لگا کر امتحانی سنٹرز سے نکال دیا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button