چترال

 بالائی چترال کے گاؤں ریچ سلاندور کی تین لڑکیاں پل عبور کرتے ہوئے دریائے تورکہو میں گرگئیں، ایک کی لاش برآمد، دو لاپتہ

چترال ( بشیر حسین آزاد ) بالائی چترال کے گاؤں ریچ سلاندور کی تین سہیلیاں پیدل پُل عبور کرتی ہوئی پھسل کر دریائے تور کہو میں گر کر لاپتہ ہو گئیں ۔ جن میں سے ایک کی لاش نکال لی گئی ہے ۔ جبکہ دو نعشوں کی تلاش جاری ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ریچ سلاندور کی پندرہ سالہ ہم عمر سہیلیاں بی بی شہریہ دختر شاہ اکرم ،نسرین بی بی دختر زرمست اور عطیہ بی بی دختر محمد اقبال دریا پار دوسرے گاؤں سے اپنے گھروں کو جارہی تھیں ، کہ دونوں گاؤں کو ملانے والی خستہ حال پیدل پُل عبور کرتے ہوئے پُل کے جھولنے سے توازن برقرار نہ رکھ سکیں ۔ اور تینوں دریائے تورکہو کی بے رحم موجوں میں گر کر لاپتہ ہو گئیں ۔ تاہم بعد آزان ایک نعش دریا سے نکال لی گئی ،جبکہ دوکی نعشوں کی تلاش جاری ہے ۔ تینوں جوانسال طالبات سہیلیوں کی ہلاکت پر گاؤں میں انتہائی صدمے کا ماحول ہے ۔ اور مقامی لوگ اس واقعے کے ذمہ دار حکومت کو قرار دے رہے ہیں ۔کہ حکومت کے تعمیر کردہ پیدل پُل کافی عرصے سے خستہ حالی کا شکار ہو چکا تھا ۔ اور بار بار مطالبے کے باوجود اس کی تعمیر ومرمت پر توجہ نہ دی گئی۔ جس کی وجہ سے آج تین انسانی جانیں ایک ساتھ ضائع ہوئیں ۔ درین اثنا چترال کے علاقہ گرم چشمہ کی سڑک دروشپ کے مقام پر نالہ مُردان میں طغیانی آنے کی وجہ سے بند ہو گیا ہے ۔ جبکہ دو گاڑیاں بھی پانی میں بہہ گئی ہیں ۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button