عوامی مسائل

سیکریٹری تعمیرات نے ضلع سکردو اور گانچھے میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

گلگت( پ ر) سیکریٹری تعمیرات گلگت بلتستان سید اخترحسین رضوی نے ضلع سکرود اور گانچھے کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔اس موقع پر سیکریٹری تعمیرات نے چیف انجیئنر بلتستان کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ بلتستان ڈویثرن میں ترقیاتی کاموں میں تیزی لایا جائے ۔ اس مختلف پراجیکٹ کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے۔ اُنہوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں میں غفلت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اور نئے ترقیاتی سال سے پہلے تمام ترقیاتی پراجیکٹ مکمل کیا جائے ۔ اُنہوں نے حالیہ سیلاب میں محکمہ تعمیرات کے کاوشوں کو سرہاتے ہوئے کہا کہ حالیہ سیلاب میں جس طرح محکمہ تعمیرات کے ملازمین جس جان فشانی سے کام کیا وہ قابل تعریف ہے اور امید ہے کہ آیندہ بھی محکمہ تعمیرات کے ملازمین خطے کی تعمیر وترقی میں آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کر ینگے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button