بونی پولیس نے 14مہینے بعد لاپتہ شخص کے قاتل کا سراغ لگا لیا

بونی پولیس نے 14مہینے بعد لاپتہ شخص کے قاتل کا سراغ لگا لیا

3 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

بونی(پ ر) تھانہ بونی نے ڈی پی او چترال آصف اقبال کی خصوصی ہدایت پر 14مہینے سے لاپتہ بہادر اللہ ولد میر افسر خان ساکنہ چرون کیس کا معمہ حل کردیا۔اس ضمن میں ایس ایچ او بونی تھانہ بونی انسپکٹر عتیق الرحمن کی سربراہی میں تفتیشی ٹیم نے بہادر اللہ کے ساتھی مستنصر احمد ولد جمشید احمد ساکن کوراغ کو شامل تفتیش کر کے تحقیقات شروع کی۔دوران تفتیش ملزم مستنصر احمد ولد جمشید احمد نے بہادراللہ کو قتل کرکے اس کی نعش کا دریا بردکرنے کا انکشاف کیا۔جس پر تھانہ بونی نے ملزم کے خلاف زیر دفعہ 302/34Datted14\5\2016درج کرکے ملزم کو مقامی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جہاں پر بھی ملزم مستنصر احمد نے اپنے جرم کا اعتراف کرکے بہادر اللہ کی قتل کا اعتراف کرلیا جس پر عدالت نے ملزم کا بیان قلم بند کرکے جوڈیشل ریمانڈ پر ملز م کو جیل بھیج دیا۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔