ہنزہ کے باشعور عوام اب نام نہاد سیاسی پارٹیوں کے کھوکھلے دعووں میں نہیں آئیں گے، نیکنام کریم آزاد امیدوار

ہنزہ کے باشعور عوام اب نام نہاد سیاسی پارٹیوں کے کھوکھلے دعووں میں نہیں آئیں گے، نیکنام کریم آزاد امیدوار

2 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

ہنزہ ( اکرام نجمی +اسلم شاہ) نو جوان میری طاقت اور تعلیم میرا ہتھیار ہے علاقے میں برابر ی کے اصول پر ترقیاتی منصوبے قائم کئے جائینگے ،ہنزہ کے باشعور عوام اب نام نہاد سیاسی پارٹیوں اور اُن کے کھوکھلے دعوؤں میں آنے والے نہیں ہیں میں ہنزہ سے اندھیروں کا خاتمہ کروں نگا خواتین کے لیے تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کا اہتمام کیا جائے گا ۔ہنزہ کے تعلیم یافتہ نو جوانوں کے میرٹ کا قتل ہونے نہ دونگا اور ہنزہ کے نو جوانوں کا حق دلانے کے لیے ہر ممکن کوشش کروں گا،

ان خیالات کا اظہارگلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی حلقہ نمبر6 کے آزاد امید وار نیک نام نے ہنزہ حیدر آباد میں اپنے سیاسی کمپین آفس کے افتتاح کے موقعے پر خطاب کر تے ہوئے کیا انہو ں نے کہا کہ میں نے نوجوانوں کے بھر پور اسرار پر ہی اس الیکشن میں حصہ لیا ہے اور مجھے امید ہے ہنزہ کے باشعور عوام اس الیکشن میں ایک ایسے امیدوار کو کامیاب کرینگے جو اُن میں سے ہو اور جو عوام کے مشکلات کا ادراک رکھتا ہو اس موقعے پر علاقہ عمائدین نے الیکشن میں بھرپور تعاون کی یقین دلایا۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔