سیاست

وزیر بیگ کو بلاول نے، سلیم کو نواز شریف نے اور مجھے ہنزہ کے عوام نے ٹکٹ دیا ہے، کرنل (ر) عبیداللہ بیگ کا مایون میں اجتماع سے خطاب

ہنزہ( اجلال حسین ) کرنل (ر) عبید اللہ بیگ نے شناکی کے گاؤں مایوں میں شناکی اکیڈمک ایسوسی ایشن کے منعقدہ تقریب سے خطاب میں کہا کہ وزیر بیگ کو بلاول نے،شہزادہ سلیم کو نواز شریف نے اور مجھے ہنزہ کے غیور عوام نے ٹکٹ دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امجد ایڈوکیٹ تیری پارٹی نے گزشتہ انتخابات میں نگر سے کتنے ووٹ حاصل کئے تھے۔ اور کتنے سیٹیں صاصل کیں؟۔ شیناکی مایون کے عوام کے جو دو اہم مطالبات جن میں ایک شدید بارشوں سے تباہ حال رابطہ سڑک کی بحالی ومرمت اور دوسرے نوجوانوں کے لئے کھیل کی وسیع تر مفاد کے لئے میدان کی میں فوری طور پر ایل جی اینڈ آرڈی سے فنڈ میں بجٹ مُختص کرواکر روڑ کی از سر نو بحالی کے لئے اقدامات کروں گا۔ تاکہ یہاں کے کسان برادری کو جو مشکلات درپیش ہیں اُن کو رفع کیا جاسکے اور دوسرا گر عوام شناکی نے میرا اولین ترجیحات میں سپورٹس کمپلکس کا قیام ہے۔ جس سے نو جواں نسل کھیل کے ذریعے ایک بہتر ماحول کو جنم دے سکتے ہیں۔

اس موقع پر امتیاز گلگتی نے اپنے خطاب میں کہا کہ میر صاحب کو عوام ہنزہ نے سات بار اسمبلی میں اپنا نمائندہ بنایا اور ایک بار چیف ایگزیکٹیوجی بی اور دوسری بار گورنر ، اب آرام کا وقت آیا ہے بیٹے کے لئے ووٹ کے مانگنا بند کرو۔وفاق کے نمائندہ کے منصب (گورنر)کی بھی تذلیل نہ کیا کرو۔بس عوام ہنزہ نے بہت عزت دی عوام کا شکریہ ادا کرکے کسی کواوربھی خدمت کا موقع دیں تمام عہدے خود اپنے گھر میں سنبھالنے کی کوشش مت کرو۔ جمہوریت کا یہ تقاضا نہیں ہے کہ سب عہدے ایک ہی گھر میں دے۔ اگر نواز شریف حقیقی جمہوریت کے حامی ہیں تو کسی اور کو بھی ٹکٹ دیتے توشاہد ایسا نہ ہوتا عوام28مئی کو ووٹ کے ذریعے نواز شریف اور اس کے امرانہ طرز کے حامیوں کوعوام ہنزہ مسترد کردینگے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button