سیاست

ہنزہ ضمنی انتخابات میں گلگت بلتستان الیکشن کمیشن حکومت کی بی ٹیم بن چکی ہے، آصف حسین میر رہنما پیپلز پارٹی

گلگت (پ ر) وزیر اعظم پاکستان نواز شریف ہنزہ کی ضمنی الیکشن میں اثر انداز ہونے کے لئے گلگت کا دورہ کر رہے ہیں۔ ہنزہ کے با شعور عوام جانتے ہیں کہ کس پارٹی نے ہنزہ کے عوام کی خدمت کی ہے اور کس نے عشروں سے ہنزہ کے عوام پر مظالم ڈھائے۔ان خیالات کا اظہار آصف حسین میر سنئیر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا۔انہوں نے کہا کی مسلم لیگ ن کو اپنی شکست واضع نظر آرہی ہے اس لئے گورنر اپنے بیٹے کی الیکشن مہم چلا رہے ہیں جو کہ الیکشن کمیشن کی نا اہلی ہے۔ اس سے لگتا ہے کہ الیکشن کمیشن مسلم لیگ ن کی B ٹیم بن گئی ہے۔ انہوں نے مذید کہا کہ گلگت بلتستان کی صوبائی کرپٹ، درباری اور نا اہل وزراء، ڈپٹی سپیکر اور معاونین خصوصی پاکستان پیپلز پارٹی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے بھوکھلاہٹ کا شکار ہوکر پیپلز پارٹی کے قائدین پر بلاجواز تنقیدکر رہے ہے۔ نااہل وزراء پی پی پی کے خلاف بیانات دینے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں کہ انہوں نے ایک سال میں کیا تیر مارا۔پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈوکیٹ ایک قومی لیڈر ہیں اور امجد ایڈوکیٹ کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی دن بددن فعال اور مضبوط ہوتی جا رہی ہے جس کی وجہ سے لیگی وزراء کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button