سیاست

حساس پولنگ سٹیشنز میں فوج تعینات کیجائے، الیکشن تک گورنر اور رانی عتیقہ کی ہنزہ آمد پر پابندی لگائی جائے، آزاد امیدوار کرنل (ر) عبید اللہ بیگ کا مطالبہ

ہنزہ(پ ر) آزاد اُمید وار برائے حلقہ 6کرنل(ر)عبیداللہ بیگ نے میڈیاسے بات کرتے ہوئے کہا کہ چند پولنگ سٹیشن حساس ہیں جن پر فوج کی تعناتی چاہتے ہیں اور ساتھ میں ہم یہ بھی الیکشن کمیشن سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ایسے حساس پولنگ سٹیشن پر CCTVکیمریے کی تنصیب یقنی بنائے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت شاہ سلیم خان کورٹ میں ڈرائی پورٹ کیس کا سامنا کررہا ہے اور ان کے والد گورنر گلگت بلتستان میر غصنفر علی خان گوجال میں اپنے بیٹے کے لیے سیاسی کمپین میں لگے ہیں جو پیری پول ریگنگ ہے اور الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔ اس لیے ہم اکیشن کمیشن سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ گورنر میر غصنفر علی خان اور رانی عتیقہ پر الیکشن ختم ہونے تک ہنزہ آنے پر پابندی عائد کرئے اور اگریہ سلسلہ جاری رہاتو ہم عدالت سے روجوع کریں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button