صحت

ضلع دیامیر میں انسداد پولیو مہم زوروشور سے جاری

چلاس(بیوروچیف)دیامر میں انسداد پولیو مہم کامیابی سے جاری،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر دیامر عیسیٰ خان مہم کو مزید مؤثر اور کامیاب بنانے کے لئے ضلع دیامر کے تمام علاقوں کا دورہ اور نگرانی کرنے لگے۔ڈی ایچ او دیامر نے اس سلسلے میں تحصیل تانگیر کا دورہ کیا۔اور پولیو مہم کا جائزہ لیا۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر تانگیر فیاض احمد کے ہمراہ بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ دیامر کو پولیو فری زون بنانے کے لئے ہنگامی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔دیامر میں سینتالیس ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا رہے ہین۔اس مقصد کے لئے محکمہ صحت کی ٹیمیں گھر گھر پولیو کے قطرے پلا رہے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button