متفرق

وزیر اعظم الیکشن کمیشن کے احکامات پر جوتا مار کر چلا گیا، عمران ندیم شگری، رہنما پیپلز پارٹی

سکردو( رجب علی قمر ) پیپلز پارٹی کے رکن قانون ساز اسمبلی عمران ندیم نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے الیکشن کمیشن کے احکامات کی دھجیاں اڑاتے ہوئے ان پر جوتا مار کر چلا گیا ہے اور الیکشن کمیشن کو یہ پیغام دیا ہے کہ تمہارے احکامات کی کوئی حثییت نہیں ہے وزیر اعظم کے دورے کو انتہائی مایوس کن قرار دیتے ہوئے عمران ندیم کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی صوبائی قائدین کے غبارے سے ہوا وزیر اعظم نے نکال دیا ہے کیونکہ وزیر اعظم کے دورے سے مسلم لیگ ن نے بہت ساری امیدیں وابستہ کئے ہوئے تھے لیکن وزیراعظم کی جانب سے کسی بھی قسم کا اعلان نہ کرکے ن لیگ کے صوبائی قائدین کے دعووں کی قلعی کھل گئی ہے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم صرف اور صرف گورنر کے بیٹے کی انتخابی مہم کے سلسلے میں آئے تھے اور مہم چلا کر چلے گئے عمران ندیم کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے خیر خواہی کا دم بھرنے وزیر اعظم کے اعلان سے واضح ہوگیا ہے کہ ن لیگ کو گلگت بلتستان سے کتنی دلچسپی ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کویہ تک معلوم نہیں کہ داسو کہاں ہے اور نہ ہی عوامی نمائندوں کو یہ حمت ہوئی کہ وزیر اعظم پر واضح کروں کہ داسو گلگت بلتستان کے حدود میں نہیں ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم داسو ڈیم پراجیکٹ کا اعلان کرکے گلگت بلتستان پر احسان جتاتے رہے انہوں نے کہا کہ اگر داسو منصوبے کا اعلان کرنا تھا تو کے پی کے میں جاکر کرتے کیونکہ داسو کے پی کے میں آتے ہیں گلگت بلتستان کا حصہ نہیں ہے اگر گلگت بلتستان کے لئے کوئی اعلان کرتے تو بونجی اور دیامر ڈیم پر کام شروع کروانے کا اعلان کرتے تو ہم احسان سمجھتے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میر صاحب کے بیٹے کو جتوانے کے لئے آئے تھے تاہم اس کا فیصلہ کے عوام نے کرنا ہے کہ گورنر کے بیٹے کو جتوا کر سیاست کو ایک خاندان تک محدود رکھتی ہے یا کسی اور کو جتوا کر ہنزہ کی تعمیر و ترقی کا راستہ فراہم کریں گے وزیر اعظم نے گلگت بلتستان کے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا گیا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button