متفرق

وزیر اعظم کے دورے سے مسافر اور گلگت کے رہائشی پریشان ہو گئے

گلگت( فرمان کریم) وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کا دورہ گلگت عوام کے لئے عذاب بن کر گزرا۔ شدید گرمی میں مسافر، طلباء وطالبات اور مریض اپنے منزل تک پہنچ نہیں سکے۔ وزیراعظم پاکستان کے دورہ گلگت کے موقع پر سیکورتی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ مرکزی شاہراہوں پر رکاوٹیں کھڑی کر کے سیل کردیا تھا۔پیدل چلنے والوں کے لئے بھی راستے بند کر دئیے گئے تھے۔ شاہراہوں کی بندش کے باعث مریضوں کو ہسپتال، طلباء وطالبات کو تعلیمی اداروں اور نجی و سرکاری ملازمین کو اپنے دفتروں تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا کر نا پڑا۔

فیڈرل بورڈ اور آغاخان یونیورسٹی بورڈ کے امتحانات میں امیدوار بھی امتحانی سنٹر میں بروقت نہ پہنچنے سے امتحانات سے غیر حاضر رہے۔ راستوں کی بندش سے سینکڑوں مریض ایمبولنس سمیت ٹریفک میں پھنس رہے۔ دورے کے موقع پر سکولوں سے طلباء وطالبات کے لئے چھٹی کردی گئی تھی۔اس موقع پر بازار بھی مکمل طور پر بند رہے اور کرفیوکا سماں رہا۔

عوام نے وزیراعظم کے دورے اور اس دوران سڑکوں کی بندش کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے اپنے دورے کے موقع پر گلگت بلتستان کے عوام کو ریلیف دینے کی کوئی بات نہیں کی،لیکن پورے دن کے لئےغربیوں کی روزی ضرور بند کر دی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button